Microsoft Surface Pro with LTE Advanced launches in December

Microsoft Surface Pro With LTE Advanced Launches In December

مائیکروسافٹ ایل ٹی ای ایڈوانسڈ کے ساتھ سرفس پرو کو دسمبر میں لانچ کرے گا

مائیکروسافٹ سرفس پرو کے حوالے سے خبریں ستمبر میں آئیں تھیں۔ مائیکروسافٹ سرفس پرو کو ایل ٹی ای ایڈوانسڈ کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ اب کمپنی نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ اسے دسمبر میں لندن میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کرایا جائے گا۔
سرفس پرو ایل ٹی ای میں20 بینڈز گلوبل کنکٹیویٹی کے ساتھ کوالکوم کا ایکس 16 موبائل ڈیٹا موڈیم ہوگا۔

یہ LTE Cat.9 کو بھی سپورٹ کرے گا، جس سے اس کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ 450 میگا بٹس فی سیکنڈ ہوسکتی ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس کلاس میں یہ سب سے تیزرفتار ایل ای ٹی لیپ ٹاپ ہے۔

(جاری ہے)

Cat. 6 میں زیادہ سے زیادہ ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ 300 میگا بٹس فی سیکنڈ تک ہوسکتی ہے۔
یہ نئی ڈیوائس دسمبر میں کاروباری اداروں کو فراہم کی جائے گی، جس سے لگتا ہے کہ عام صارفین تک یہ اگلے سال کے شروع میں ہی پہنچ سکےگی۔

سرفس پرو ایل ٹی ای کو 2 کنفگریشن میں متعارف کرایا جائے گا۔
1149 ڈالر میں فروخت ہونے والے ماڈل میں کور آئی 5 پروسیسر، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی ایس ایس ڈی ہوگی۔ 1449 ڈالر میں فروخت ہونے والے ماڈل میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی ایس ایس ڈی ہوگی جبکہ سی پی یو وہی ہوگا۔ کور آئی 7 سرفس پرو کو ایل ٹی ای کنکٹییویٹی کےساتھ پیش نہیں کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-01

More Technology Articles