Microsoft to kill Skype on Windows Phone

Microsoft To Kill Skype On Windows Phone

مائیکروسافٹ ونڈوز فون 8 اور ونذوز فون 8.1 سے سکائپ سپورٹ ختم کردے گا

پچھلے ماہ مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اکتوبر سے ونڈوز فون 8، 8.1 اور اینڈروئیڈ 4.0.3 سے پہلے کے ورژن میں سکائپ کی سپورٹ ختم کر دےگا۔2017 کے شروع میں جب سکائپ ونڈوز 8 اور ونڈوز 8.1 کے لیے سپورٹ ختم کر دے گا تو ونڈوز فون کے 80 فیصد صارفین سکائپ کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔ تب تک ونڈوز فون کے صارفین سکائپ استعمال کر سکٰیں گے۔2017 کے شروع میں ونڈوز آر ٹی اور اینڈروئیڈ فون اور ٹیبلٹ کے صارفین جو اینڈروئیڈ 4.0.3 سے پہلے کے ورژن استعمال کر رہے ہیں، وہ بھی سکائپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔


مائیکروسافٹ سکائپ کو P2P سے کلاؤڈ میں تبدیل کر رہا ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ سکائپ کا فائل شیئرنگ، کال کوالٹی اور ویڈیو میسجنگ کے فیچرز کو بہتر کر رہا ہے۔
مارکیٹ میں ونڈوز کے شیئر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں مائیکروسافٹ کے لیے وقت ، توانائی اور پیسے کو ونڈوز10 کے علاوہ کہیں خرچ کرنا کمپنی کے لیے زیادہ فائدہ مند نہیں ہے۔


ایسے صارفین جو ونڈوز 10 موبائل استعمال کر رہے ہیں ، وہ سکائپ پریویو فار ونڈوز انسٹال کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن ویڈیو کال اور گروپ ویڈیو کال کو سپورٹ کرتی ہے۔ گروپ کال کے ذریعے صارفین 25 افراد سے بیک وقت بات کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-15

More Technology Articles