Microsoft Wants to Acquire DailyMotion

Microsoft Wants To Acquire DailyMotion

مائیکروسافٹ کی ڈیلی موشن کو خریدنے میں دلچسپی

ایک رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ ڈیلی موشن کو خریدنے کے لیے اس کے مالک ’’اورینج ‘‘سے بات چیت میں مصروف ہے۔
سی ای او سٹیفن رچرڈ کے مطابق مائیکروسافٹ اور اورنج کے درمیان بات چیت ابھی تک کسی ختمی فیصلے پر نہیں پہنچی۔

(جاری ہے)

ڈیلی موشن 2005 میں قائم کی گئی تھی اور اب تک یو ٹیوب کے مقابلے میں سامنے آنے والی سب سے بڑی سائٹ ہے۔بین الاقوامی سطح پر ڈیلی موشن کافی مضبوط جگہ بنائے ہوئے ہے لیکن ابھی تک امریکہ میں اپنے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔پچھلے سال اورنج نے یہ ذمہ داری امریکن بیس کمپنی یاہو کو دیتے ہوئے ڈیلی موشن کو یاہو کو بیچنے کی کوشش کی تھی۔لیکن وہ ڈیل کچھ قانونی پیچیدگیوں کی نظر ہو گئی۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-27

More Technology Articles