Microsoft Windows could open source.

Microsoft Windows Could Open Source.

ناممکن ، ممکن ہو سکتا ہے۔ مائیکروسافٹ ونذوز اوپن سورس ہو سکتی ہے

آپریٹنگ سسٹم دو طرح کے ہوتے ہیں، کلوزڈ سورس آپریٹنگ سسٹم اور اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم۔ کلوزڈ سورس آپریٹنگ سسٹم ایسے آپریٹنگ سسٹم ہوتے ہیں جن کا سورس کوڈ عوام کی پہنچ میں نہیں ہوتا۔ کمپنی سورس کوڈ کی حفاظت ایک تجارتی راز کی طرح کرتی ہے۔ مائیکروسافٹ ونڈز اور ایپل کا او ایس ایکس کلوزڈ سورس آپریٹنگ سسٹم کی مثالیں ہیں۔ اس کے برعکس اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم کے سورس کوڈ کو عام کر دیا جاتا ہے، عوام میں سے جس کا دل چاہے اس کا مطالعہ کرے اور اس میں تبدیلی کرے ۔

لینکس اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم کی سب سے بڑی مثال ہے۔
مائیکروسافٹ کےقیام کو 4 اپریل 2015 کو 40 سال مکمل ہو چکےہیں۔اس تمام عرصے میں مائیکروسافٹ نے تجارتی ذہن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ منافع کے حصول کے لیے ہی کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

مگر اب مائیکروسافٹ کے ایک انجینئرمارک روسینووچ نے دعویٰ کیا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ مائیکروسافٹ ونڈوز اوپن سورس ہو سکتی ہے۔

مارک کے مطابق اب یہ نئی مائیکروسافٹ ہے۔
پچھلے برسوں کے تجربے سے دیکھاجائے تو یہ درست بھی نظر آتا ہے۔ بل گیٹس اور سٹیو بالمر کے دور میں (جب وہ چیف ایگزیکٹو تھے) مائیکروسافٹ کا سارا زور لائسنس سے پیسے کمانے پر رہا ہے جبکہ ستیانڈیلا کے چیف ایگزیکٹو بنتےہی کمپنی کی توجہ کلاؤڈ سروسز اور موبائل پلیٹ فارم پر مرکوز ہو چکی ہے۔ستیا کا مقصد ہے کہ اب سروسز جیسے آفس 365 یا آفس ایپلی کیشن سے پیسے کمائے جائیں۔
اس کے علا وہ مائیکرو سافٹ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ تمام جعلی اور اصل ونڈوز چلانے والے مفت میں ونڈوز10 پر اپ گریڈ کر سکیں گے۔پچھلے سالوں میں مائیکروسافٹ ڈاٹ نیٹ فریم ورک کو بھی اوپن سورس کر چکی ہے جس کی مدد سے ڈویلپر ونڈوز کے لیے ایپلی کیشن بنا رہے ہیں۔مائیکروسافٹ کے ان اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ جلد نہ صحیح مگر لمبی مدت میں اس کے بہت سےپراجیکٹ اوپن سورس ہو سکتے ہیں تاہم مائیکروسافٹ کے ترجمان نے مارک روسینووچ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ نے ابھی تک ونڈوز کے لیےکوئی اوپن سورس پالیسی یا بزنس ماڈل نہیں بنایا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-05

More Technology Articles