Microsoft Word Excel and Powerpoint for Android and iOS updated

Microsoft Word Excel And Powerpoint For Android And IOS Updated

مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل اور پاورپوائنٹ فار اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹس

مائیکروسافٹ نے اینڈاروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے اپنے آفس سوئٹ میں نئی اپ ڈیٹس متعارف کرائیں ہیں۔ اب ایپس میں فنگر ڈرائنگ کی سپورٹ بھی شامل کر دی گئی ہے۔صارفین اب ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ میں ہاتھ یا سٹائلس سے ڈرائنگ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ان تینوں ایپلی کیشن میں ایک نئی ڈرائنگ ٹیب شامل کر دی گئی ہے۔صارفین اپنے ڈرائنگ ٹولز کی لکھائی اور رنگ کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ ہاتھ کی ڈرائنگ کو کسی دوسری ڈرائنگ سے تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔
ان تینوں ایپلی کیشن اینڈروئیڈ 5.0 اور بعد کے ورژن میں فائلوں کو ایس ڈی کارڈ میں محفوظ کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-15

More Technology Articles