Millions of Android phones hit by Judy malware

Millions Of Android Phones Hit By Judy Malware

نئے جوڈی مال وئیر سے کروڑوں اینڈروئیڈ فون متاثر

ایک سیکورٹی فرم کا کہنا ہے اشتہارات پر کلک کرنے والے مال وئیر سے 36 ملین سے زیادہ اینڈروئیڈ ڈیوائسز متاثر ہو چکی ہیں۔ اینڈ پوائنٹ نامی سیکورٹی کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے گوگل پلے سٹور کی 50 ایپس میں ایک مال وئیر دریافت کیا ہے، جس کا نام جوڈی (Judy) رکھا گیا ہے۔ ان ایپس میں ایک خفیہ کوڈ ہے ، جس کی وجہ سے ریموٹ سرور متاثرہ ڈیوائس کو ایک ویب پیج بھیجتا ہے اور ڈیوائس اس ویب پیج کے اشتہارات پر کلک کرتی ہے، جس سے مال وئیر بنانے والے پیسے کماتے ہیں۔

(جاری ہے)

گوگل نے یہ تمام ایپلی کیشن پلے سٹور سے ہٹا دیں ہیں۔ 50 میں سے 40 ایپلی کیشن جنوبی کوریا کےایک ڈیویلپر کنوانی نے بنائی ہیں، جنہوں نے پلے سٹور پر ایپس کو Enistudio کے نام سے پبلش کیا تھا۔ ان تمام متاثرہ گیمز میں ایک کردار جوڈی بھی ہوتا تھا، جس کی وجہ سے اس مال وئیر کا نام جوڈی رکھا گیاہے۔ یہ تمام ایپلی کیشن 4 ملین سے 18 ملین کی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہیں۔ متاثرہ کوڈ دیگر بہت سے ایپلی کیشن میں بھی پایا گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ ڈویلپر اس کوڈ کا ایک دوسرے سے تبادلہ کر رہےہیں۔
تاریخ اشاعت: 2017-05-30

More Technology Articles