Mobicash Announces 300MB

Mobicash Announces 300MB

موبی کیش کا حیرت انگیز ڈیٹا بنڈل

موبی کیش زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کرنے کے لیے نت نئی پیشکش متعارف کراتا رہا ہے۔ اس کی حالیہ مثال موبی کیش کی جانب سے پیش کی گیا ڈیٹا بنڈل ہے۔
اس ڈیٹا بنڈل کے تحت ایسے تمام صارفین جنہوں نے موبی کیش میں اپنا اکاؤنٹ کھلوایا ہوا ہے صرف ایک پیسے میں ہر تین دن بعد 300 ایم بی ڈیٹا بنڈل حاصل کر سکتےہیں۔ایسے تمام صارفین m.mobilink.com.pk پر جا کر اس آفر سے مستفید ہو سکتے ہیں۔


ایسے صارفین جن کے پاس موبی کیش اکاؤنٹ نہیں انہیں اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے پہلے موبی کیش اکاؤنٹ کھلوانا پڑے گا۔

تفصیلات
· 300 ایم بی ڈیٹا کی قیمت صرف 1 پیسہ ہے۔
· اس آفر سے ایسے تمام پری پیڈ صارفین فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے پاس موبی کیش موبائل ویلٹ(اکاؤنٹ) موجود ہو اور اس اکاؤنٹ میں کم از کم 1 پیسہ موجود ہو۔

(جاری ہے)


· صارفین اس آفر سے تین دن میں ایک دفعہ مستفید ہو سکتےہیں۔
· ڈیٹا بنڈل کےاستعمال کی مدت 3 دن ہے۔
· سبسکرپشن چیک کرنے کے لیے *117*10*2#ڈائل کریں
· یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے۔

آفر حاصل کرنے کا طریقہ
اگر آپ کے موبائل نمبر پر موبی کیش ویلٹ فعال ہے تو m.mobilink.com.pk پر جا کر ایک پیسہ انٹرنیٹ بنڈل آفر منتخب کر لیں۔
تصدیق کے بعد ایم پن داخل کریں اور اس پیشکش سے فائدہ اٹھائیں
موبی کیش اکاؤنٹ نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی نزدیکی موبی لنک بزنس سنٹر، فرنچائز یا وسیلہ بنک کی برانچ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-04

More Technology Articles