Mobile Phone Throwing Championships to be held in Finland

Mobile Phone Throwing Championships To Be Held In Finland

موبائل فون پھینکیں ،انعام پائیں

فن لینڈ اپنی بہت سی خاص چیزوں کے لیے مشہور ہے، ان چیزوں میں موبائل فون پھینکنے کی چیمپئن شپس(Mobile Phone Throwing Championships) بھی ہے۔
اگرچہ بہت سے لوگ ہرروز غصے میں آ کر یا  ذرا ذرا سی بات پر اپنا موبائل فون پھینک دیتےہیں لیکن فن لینڈ کے ڈاکٹر فل اور جیری سپرنگر اسے کھیل تصور کرتے ہیں۔فن لینڈ میں موبائل فون پھینکنے کی اگلی چیمپئن شپ 11مارچ 2017 کو ہوگی، جس کے لیے  رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے(اس صفحے پر) ۔

اس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے اپنےفونز کو دور تک پھینکیں گے۔ چیمپئن شپ  میں حصہ لینے والے میں مختلف درجہ بندیوں میں کھیل میں شرکت کریں گے۔ اس چیمپئن شپ میں بچے بھی حصہ لے سکیں گے اور ٹیمیں بھی۔ اگر کوئی دور تک موبائل نہیں پھینک سکتا تو اس کے لیے بھی ذرا ہٹ کر اور الگ سٹائل سے فون پھینکنے کی کیٹیگری بھی ہے۔

(جاری ہے)


اس چیمپئن شپ میں حصہ لینےوالے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بھاری موبائل زیادہ دور تک پھینکے جاسکتے ہیں، جبکہ کچھ لوگوں کے مطابق ہلکے موبائل زیادہ دورجا گرتے ہیں۔
اس چیمپئن شپ  میں حصہ لینے  کی فیس 11.17 ڈالر ہے، بچوں سے آدھی فیس وصول کی جائے گی، جبکہ ٹیموں کی فیس 30.15 ڈالر ہے۔

 

تاریخ اشاعت: 2016-03-27

More Technology Articles