Mobile Users to Pay Rs. 10 Per CNIC for SIM Re-Verifications

Mobile Users To Pay Rs. 10 Per CNIC For SIM Re-Verifications

موبائل فون سم کی تصدیق پر فیس لاگو ہو گی

موبائل فون صارفین کے نام موجود کنکشن کی تصدیق کا عمل ایک یا دو دن میں شروع ہوا ہی چاہتا ہے۔اس سے پہلے موبائل فونز آپریٹروں نے کہا تھا کہ تصدیق کا یہ عمل بالکل مفت ہوگا،اب معلوم ہوا ہے کہ پروسیسنگ فیس کی مد میں صارفین سے 10 روپےایک شناختی کارڈ کی تصدیق کے عوض لیے جائیں گے۔یعنی اگر ایک صارف کے پاس ایک نیٹ ورک کے کئی کنکشن ہیں تو وہ نیٹ ورک 10 روپے میں تمام کنکشن کی تصدیق کرے گا۔

اگر کسی صارف کے پاس ہر نیٹ ورک کی سم موجود ہے تو تمام پانچ نیٹ ورکس کے کنکشن کی تصدیق کے لیےاسے 50 روپے دینا ہوں گے۔
موبائل آپریٹروں کا کہنا ہے کہ صارفین سے وصول کی جانے والی فیس پروسیسنگ کی مد میں لی جا رہی ہے جو صرف ریٹیلر حضرات کےلیے ہے، اس میں موبائل فون کمپنی کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

موبائل فون کمپنیوں کا یہ بھی کہنا ہے اس فیس کی وجہ سے ریٹیلر حضرات تصدیق کا عمل تن دہی سے مکمل کریں گے ورنہ اس کےعلاوہ کوئی ایسا طریقہ نہٰیں جس ے ریٹیلرحضرات وقت پر تصدیق کا عمل مکمل کریں۔

مزید یہ کہ موبائل فون کمپنیاں اس 10 روپے فیس کے عوض صارفین کو مفت منٹس اور مفت ایس ایم ایس بھی فراہم کریں گیں تاکہ صارفین اس فیس کو بوجھ نہ سمجھیں۔
صارفین نے موبائل فون کمپنیوں کے اس اقدام کو ناپسند کیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ صارفین کا موبائل کنکشن کی تصدیق کے لیے ٹائم نکال کر جانا ہی ایک عذاب ہے جس میں اس فیس سے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-16

More Technology Articles