Mobilink customers can access zameen dot com free

Mobilink Customers Can Access Zameen Dot Com Free

زمین ڈاٹ کام تک رسائی اب بالکل مفت

پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹلZameen.comنے پاکستان کے سب سے بڑے موبائل فون نیٹ ورک موبی لنک کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے ۔ دونوں اداروں کے نمائندگان کے مابین مفاہمتی یاداشت پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں واقع موبی لنک کے صدر دفتر میں دستخط کئے گئے۔
اس شراکت داری سے موبی لنک استعمال کرنے والے صارفینZameen.comکی ویب سائٹ اور موبائل فون ایپلی کیشنز کو بالکل مفت استعمال کر سکیں گے اور اُن کو اِس استعمال کی کوئی ادائیگی نہیں کرنی ہوگی ۔

Zameen.comکو ماہانہ تیرہ لاکھ افراد وزٹ کرتے ہیں جبکہ اس کے رجسٹرڈ ممبران کی تعداد 4لاکھ ہے ۔ اس معاہدے سے موبی لنک کے صارفین کوZameen.comپر دس لاکھ پراپرٹی کے اشتہارات تک رسائی کے ساتھ ساتھ 6600رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس تک بھی رسائی حاصل ہوگی ،جن سے وہ بوقت ضرورت رابطہ کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)


موبی لنک پاکستان کا سب سے بڑا موبائل فون نیٹ ورک ہے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 13کروڑ 60لاکھ افراد موبائل استعمال کر رہے ہیں جن میں سے 3کروڑ 80لاکھ افراد موبی لنک استعمال کرتے ہیں۔

فروری 2015ء کے اعداد و شمار کے مطابق 1کروڑ سے زائد تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والوں میں سے 25فیصد لوگ موبی لنک کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ یہ افراد ابZameen.comکی ویب سائٹ کو با لکل مفت وزٹ کر سکتے ہیں۔ موبی لنک نے اس معاہدے کے ساتھ یہ ثابت کیا ہے کہ اُس کو پاکستان کی ڈیجیٹل دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں اور جدت کا مکمل ادراک ہے اور وہ بھی پاکستان میں آن لائن دنیا کے افق میں جدت اور تبدیلی کا خواہاں ہے ۔

Zameen.comکے شریک سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ یہ شراکت داریZameen.comکے سفر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ Zameen.com کا عزم ہے کے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں آن لائن انقلاب برپا کیا جائے اور اس معاہدے سے ہم اپنے مقصد کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہZameen.comپاکستان کا اولین پراپرٹی پورٹل ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا پراپرٹی پورٹل بھی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے مستفید کرنا چاہتے ہیں ‘ اسی لئے ہم نے پاکستان کے بہترین موبائل فون نیٹ ورک موبی لنک کے ساتھ یہ تاریخی معاہدہ کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-14

More Technology Articles