Mobilink has 3g in 100 cities

Mobilink Has 3g In 100 Cities

موبی لنک 100شہروں میں 3Gنیٹ ورک کو وسعت دینے والی والی پہلی ٹیلکو بن گئی

موبی لنک پاکستان کے100شہروں تک 3Gنیٹ ورک کو وسعت دینے والی پہلی ٹیلکو بن گئی ہے۔ تجارتی بنیادوں پر 3Gخدمات کی فراہمی کے آغاز کے بعدسے موبی لنک نے یہ سنگ میل ایک سال سے بھی کم عرصے میں عبور کیا ہے جو پاکستان میں تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی میں اضافے کے لیے اس کے عزم کی علامت ہے۔آئندہ اقدامات سے قبل اپنی حکمت عملی کے طور پر موبی لنک نے ہر شہر میں اعلیٰ ترین خدمات کو
یقینی بنایا ہے تاکہ استعمال کرنے والوں کو ایک منفرد تجربہ حاصل ہو۔



مختصر ترین وقت میں پاکستان بھر میں اپنے 3Gنیٹ ورک کو وسعت دینا موبی لنک کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستانی شہروں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔ اِن مہینوں کے دوران ، موبی لنک نے تمام ملک میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دی ہے تاکہ چاروں صوبوں کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں جامع کوریج مہیا کی جا سکے۔

(جاری ہے)

3Gکے استعمال کی حوصلہ افزائی اور اس کے بارے میں آگاہی میں اضافے کے لیے موبی لنک اپنے کسٹمرز کو
محدود مدت کے لیے 3Gمفت فراہم کر رہا ہے جسے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سراہا ہے۔



موبی لنک کے سی سی او اورڈپٹی سی ای او جناب عامر ابراہیم نے کہا’’موبی لنک پاکستان میں 3Gبراڈ بینڈ انفراسٹرکچر کے پھیلاؤ میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ پہلے ٹیلی کام آپریٹر کے طور پر100 شہروں میں 3G کا آغاز شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے بارے میں
موبی لنک کے عزم کا اظہار ہے اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کی عزم کی بھی تصدیق کرتا ہے۔
3Gبراڈ بینڈ معلومات تک رسائی میں سہولت فراہم کرتا ہے اور ملک کے سماجی و اقتصادی حالات پر مثبت اثر ڈالنے میں کلیدی عامل ہے۔ہم ملک کے ہر کونے میں اور ہر پاکستانی کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی
فراہمی کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔‘‘

نیٹ ورک کے معیار کو قائم رکھنے کے لیے موبی لنک نے ایک مضبوط فائبر آپٹکس انفراسٹرکچر قائم کیا ہے جو 6,000کلومیٹر سے زائد ہے۔
اس کے ساتھ ہی بالکل نئی ٹیکنالوجی ، جدیدترین آلات اور اپنے کام میں ماہر پیشہ ور افراد پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔ اس کا 3G نیٹ ورک لاکھوں لوگوں کو رابطے کی سہولت مہیا کرتا ہے جو اپنے اسمارٹ فونز تعلیم، کاروبار، کمیونیکیشن، تفریح، ای-لرننگ کے لیے استعمال کرتے ہیں اور سب سے اہم یہ کہ معلومات تک باآسانی رسائی فراہم کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-13

More Technology Articles