Mobilink ki taraf sey Qmobile Noir Z4 offer

Mobilink Ki Taraf Sey Qmobile Noir Z4 Offer

موبی لنک کے پلیٹ فورم سے کیو موبائل Noir Z4 کی آمد

موبی لنک اپنے سمارٹ فونز کے صارفین کے لیے’’ کیو موبائل‘‘ کی شراکت کے ساتھQ Mobile Noir Z4 پیش کر رہا ہے۔ یہ فون 35,000 روپے کے ساتھ پہلے سے لوڈ،مفت ڈیٹا کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔

موبی لنک کے مطابق’’ موبی لنک اپنے صارفین کے لیے ایجادی رابطوں کے بہترین حل کے ساتھ ساتھ بہترین انٹرنیٹ اور جدید موبائل فونز پیش کر رہا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ہمارے صارفین Q Mobile Noir Z4 کے ساتھ آنے والی پیشکیش کو بہت پسند کریں گے‘‘۔

کیو موبائل Noir Z4

Q Mobile Noir Z4 ایک پتلااور سمارٹ فون ہے ،،جس کو بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ خوبصورتی سے ڈئزائن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فون 32 جی بی کی ذخیرہ کرنے کی سہولت، 13MP BSI سینسر کیمرہ ، 5MP سامنے کا کیمرہ، 2GB ریم،گوریلا گلاس پروٹیکشن اور 1.5GHz کواڈ کور پروسیسر مہیا کر رہا ہے۔

موبی لنک کا کہنا ہے کہ Q Mobile Noir Z4 کیساتھ ڈیٹا پیکج میں ہم اپنے صارفین کو 6ماہ تک مفت انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔ جسی حد 6جی بی ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-20

More Technology Articles