Mobilink launches Lumia handsets in Pakistan

Mobilink Launches Lumia Handsets In Pakistan

موبی لنک کا لومیا موبائل فون لانچ کرنے کیلئے مائیکروسافٹ پاکستان کے ساتھ خصوصی معاہد ہ

پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی موبی لنک نے "Lumia" موبائل فون لانچ کرنے کیلئے مائیکروسافٹ پاکستان کے ساتھ خصوصی معاہد ہ کیا ہے۔ اس پارٹنر شپ کے تحت Lumiaبرانڈ کی مختلف ڈیوائسز متعارف کراوئی جائے گیں۔ اس معاہدے کے تحت پہلی ڈیوائس ، مائیکروسافٹ Lumia-535 14,250 روپے میں متعارف کرائی گئی تھی ۔مائیکروسافٹ Lumia-535ایک جدید موبائل فون ہے جس کا مقصد انٹرنیٹ سے وابستہ صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرناہے۔

صارفین پورے پاکستان میں مائیکروسافٹLumia-535، موبی لنک کے تمام بزنس سنٹرزسے خرید سکتے ہیں۔

یہ موبائل 12 GB کا 3G انٹرنیٹ، 12000 موبی لنک منٹ اور 6 ماہ کی مدت کیلئے SMS 12,000 کی ایک ناقابل یقین پیشکش کے ساتھ مارکیٹ میں لانچ کردیا گیاہے۔ چیف کمرشل آفیسر موبی لنک بلال منیر شیخ نے کہاہے کہ موبی لنک اس شراکت داری کے ذریعے دنیا کے بہترین مینوفیکچررزکے جدید ترین ٹیکنالوجی پرمشتمل موبائل فونز پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانے پر یقین رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ کے ساتھ ہمارا اشتراک موبائل انٹرنیٹ کے صارفین کے تجربے کوبہتر بنانے اورانھیں پاکستان کے 22 شہروں میں پھیلے ہوئے موبی لنک کے وسیع ترین 3G نیٹ ورک کے ساتھ تیز ترین ڈیٹا کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مائیکروسافٹ ڈیوائس پاکستان کے کمیونیکیشن منیجرکامران مسعود نیازی نے کہا ہے کہ زیادہ تر کسٹمر زبڑی سکرین اور مناسب قیمت والے فونز کو ترجیح دیتے ہیں۔

مائیکروسافٹ Lumia-535، ایک مثالی ڈبل سم ،5انچ سکرین موبائل فون ہے جوایک جدید Windows 8.1 سافٹ وئیرسے لیس ہے اور اس کو Lumia-Denimسے اپ ڈیٹ بھی کیا جاسکتاہے ۔اس کے ذریعے مائیکروسافٹ کی نئی سروسز، مختلف Apps تک رسائی ممکن ہوگی۔جبکہ اس کی دیگر خصوصیات میں 3G ، Qualcomm سنیپ ڈریگن Chipset 200 ،کواڈ کور 1.2GHz Cortex A7 سی پی یو، 5MP کیمرہ ، 5.0 انچ ٹچ سکرین، 8GB انٹرنل میموری، 1GB RAM ، Wifi اور GPS شامل ہیں ۔ ان تمام فیچرزکو ایک سلیک اورجدید ڈیزائن میں ڈھالا گیا ہے ۔Lumia-535 ڈبل سم کا موبائل سیٹ سبز، اورنج، سفید،گرے،براؤن،نیلے اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-09

More Technology Articles