Mobilink Launches Make Your Mark

Mobilink Launches Make Your Mark

موبی لنک نے اپنے فلیگ شپ کارپوریٹ رسپانسیبلیٹی کے طور پر ’میک یور مارک‘ متعارف کروادیا

موبی لنک نے اپنے فلیگ شپ کارپوریٹ رسپانسیبلیٹی کے طور پر ’میک یور مارک ‘( Make Your Mark) متعارف کروایا ہے۔’میک یور مارک‘ VimpelComکی کارپوریٹ رسپانسیبلیٹی حکمت عملی کا کلیدی جزو ہے۔جس کا مقصد ’نوجوانوں کو ان کے مستقبل کی تشکیل میں مدد فراہم کرنا ہے‘۔’میک یور مارک‘ آج کے نوجوانوں میں پائی جانے والی غربت، بیروزگاری، صحت و تعلیم کی ناکافی سہولتیں،غذائی تحفظ،وسائل کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے واقف ہے جس کی سنگینی میں آبادی میں تیزی سے ہونے والے ضافے کے باعث مزید شدت آئی ہے ۔

اس اقدام کا مقصدانفرادی، کمیونٹی اور قومی سطح پر نوجوانوں کو ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیکنیکی آلات،حمایت ، رہنمائی اور کم از کم بنیادی تعلیم تک رسائی فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

’میک یور مارک ‘کے تحت موبی لنک نے LUMS Centre for Entrepreneurship ، Institute of Social and Policy Sciences، GuarantCo and Pakistan Center for Philanthropy (PCP)کے ساتھ شراکت قائم کی ہے اور ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کیلئے ایک سازگار ماحول قائم کرنے ، اپنے ایم لٹریسی (mLiteracy)پروگرام کی توسیع کے ذریعے مزید 3750سے زائد دیہی خواتین کو تعلیم دینے اورایک این جی اوز کی جانب سے منتخب کردہ اسکولوںمیں جدید ترین آئی سی ٹی لیبارٹری کے قیام کے لیے کام کررہے ہیں۔



وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمان نے اس موقع پر کہا کہ،’’حکومت پاکستان جدید ترین ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے ملک کے نوجوا نوں کو قابل بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ موبی لنک کی جانب سے’میک یور مارک‘ ایک حوصلہ افزا قدم ہے اور نوجوان نسل کو تکنیکی ترقی کے ذریعے قابل بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی حکمت عملی میں غیر معمولی مدد فراہم کرے گا ۔
‘‘

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام نے مزید کہا "حکومت کو یقین ہے کہ اس مشترکہ مقصد، سرمایہ کاری اور کارپوریٹ آرگنائزیشن کی سپورٹ کے ساتھ ہم پاکستان میں سماجی و معاشی ترقی کے لیے ٹیلی کام انفراسٹرکچرسے بھرپور استفادہ کر سکے گی۔

موبی لنک صدر اور سی ای او جناب جیفری ہیڈ برگ نے ’میک یور مارک ‘کی تعارفی تقریب کے موقع پر کہا کہ،’’میک یور مارک ایک منفرد اقدام ہے جو موبی لنک کارپوریٹ حکمت عملی کا براہ راست حصہ ہے اورجس کا مقصد پاکستان میں ٹیکنالوجی ،تجربے اورعلمی مہارت کے ذریعے نوجوانوں کی مدد کرناہے۔
اس پروگرام کے تحت تجویز کئے گئے اقدامات کے ذریعے مستفید ہونے مختلف لوگوں کو پاکستان میں درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تعاون فراہم کیا جائے گا۔’میک یور مارک‘ کاقطعی مقصدایک تعلیم یافتہ اور ٹیکنالوجی سے آراستہ نوجوان نسل تیارکرناہے۔ہم نے’ میک یور مارک‘ کے لیے LUMS ، DFID اور GuarantCoجیسے تین عالمی اداروں کے ساتھ شراکت قائم کی ہے۔
مجھے یقین ہے کہ’ میک یور مارک ‘جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔‘‘اس موقع پر انہوں نے اپنے قیمتی وقت سے نوازنے اور سرپرستی کے لیے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں موبی لنک نے نئی اسٹارٹ اپ Virtual Prozکے ساتھ مل کر موبی لنک گارڈین کے نام سے ایک اینڈر ئیڈ ایپلیکیشن تیار کی ہے ۔
یہ سروس آپ کے پیاروں کوآپ کی لوکیشن سے آگاہ کرتی ہے۔فی الحال یہ سروس اینڈرائیڈ ہینڈ سیٹس کے لیے پیش کی گئی ہے۔شروع کیے جانے پر یہ سروس پرومپٹر کی لوکیشن کو ٹرانسمٹ کرنے کے لیے GSM اورGPRS استعمال کرتی ہے اورکنٹکٹ لسٹ پر موجود پانچ افرادکو پہلے سے تیار کردہ الرٹ بھیجتی ہے۔یہ سروس پاور بٹن کو دو مرتبہ پریس کرنے پر شروع ہو جاتی ہے۔


موبی لنک کے بارے میں:
موبی لنک وائس اور ڈیٹاسروسزفراہم کرنے والا پاکستا ن کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ہے۔38لاکھ صارفین سے زائد، موبی لنک پاکستا ن بھر میں 20,000ہزار سے زائد شہروں، قصبوں اور گائوں میں کوریج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ لیڈر شپ کوبرقراررکھتا ہے۔پاکستان میں 4.3ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کے ساتھ مو بی لنک نئی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت کو جاری رکھنا ،موبائل مالیاتی خدمات،مستحکم ترین برانڈ، ویلیو ایڈڈ سروسز کی سب سے بڑی پورٹ فولیوکے علاوہ سب سے بڑی بائیومیٹرک سم کی تصدیق کے فٹ پرنٹ اور 9000 فرانچائز ز کے ساتھ ساتھ ملک کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔
پاکستان بھر میں موبی لنک کا سب سے بڑاڈسٹری بیوشن اور کال سینٹر موجود ہے جس کے ذریعے صارفین کو وسیع تر رسائی اور معیاری سروسز مہیا کی جاتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-04

More Technology Articles