Mobilink Mobicash reaches 30 thousand retailers in Pakistan

Mobilink Mobicash Reaches 30 Thousand Retailers In Pakistan

پاکستان میں موبی کیش کی موبائل فنانشنل سروسز30 ہزارریٹیلرزتک پہنچ گئی

موبی کیش نے اپنے آپریشنز کے پہلے 15 ماہ کے اندر ہی موبائل مالیاتی خدمات کے نیٹ ورک کو 30 ہزار سے زائد ریٹیلرز تک پھیلادیا گیا ہے ۔ موبائل فنانشل سروسزکی سربراہ انیقہ افضل سندھو نے کہا کہ موبی کیش کیلئے ہمارا وژن یہ ہے کہ پاکستان کے شہریوں کیلئے ہرجگہ مالیاتی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ایم ایف ایس فٹ پرنٹ کی دوردرازعلاقوں تک رسائی دراصل ہمارے تیزترین سروس پورٹ فولیو اورموبائل ولیٹ سروزکی تکمیل ہے جوپورے ملک میں ایم ایف ایس کے استعمال اوراس بارے میں شعور میں اضافہ کیلئے طویل عرصہ تک اپنی خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

30 ہزار سے زیادہ ریٹیلرز کے ساتھ ، موبی کیش اپنے صارفین کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے محفوظ ترین طریقہ فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موبی کیش نے 2013 ء میں 12 ارب مالیت کی 7ملین ٹرانزیکشن ریکارڈ کیں اور سہ ماہی بنیادوں پربھی اس میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-24

More Technology Articles