Mobilink offers unlimited 3g for Six Months with Ascend p7

Mobilink Offers Unlimited 3g For Six Months With Ascend P7

موبی لنک کی شاندار آفر۔۔۔ ہواوے اسینڈ پی 7لامحدود انٹرنیٹ کے ساتھ

موبی لنک نے اعلان کیا ہے جو پری پیڈ صارفین ان کی کمپنی سے ہواوے کا نیا لانچ کیا جانے والا اسینڈ پی 7 خریدیں گے انہیں چھ ماہ کی مدت تک لا محدود 3 جی سروس مہیا کی جائے گی۔
ہواوے کا اسینڈ پی 7 ، 3 جی سروس کے لیے استعمال کیے جانے والے ہینڈ سیٹ میں ایک خوبصورت اضافہ ہے۔جسے موبی لنک کی جانب سے بہترین 3 جی سروس کے تجربے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔


ہواوے کا اسینڈ پی 6 سٹائلش دھاتی ڈئزائن کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا تھا۔اسینڈ پی 7 اگلے اور پچھلے حصوں میں گوریلا گلاس پینل کے ساتھ ایلومینیم چیسس کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔
اس کی سکرین کا سائز 5 انچ تک بڑا ہے ور یہ 445ppi ہائی پکسل ڈینسٹی کے ساتھ مکمل ایچ ڈی ریزولیشن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
اس کے فیچرز میں 13 میگا پکسل مرکزی کیمرہ اور 8 میگا پکسل سامنے کا کیمرہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

خود سے لی جانے والی تصاویر کو بہتر بنانے کے لیے سونی نے پچھلے کیمرے میں بڑے f2.0 اپرچر (aperture) اور BSI سینسر کو استعمال کیاہے۔جس کے بعد کم روشنی میں بھی اچھی تصویر کشی کی جا سکے گی۔
اس کے علاوہ اس میں ہواوے کیرین 920 ٹی کواڈ کور پروسیسر، 2 جی بی ریم، 16 جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی سہولت، اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلوٹ کے ساتھ اس میں مزید اضافہ کر نے کی سہولت شامل ہے۔

ہواوے ایسنڈ پی 7

اسینڈ پی 7 ، موبی لنک کی جانب سے چھ ماہ تک لا محدود جی سروس کی مفت دستیابی کے ساتھ 47,000 کی قیمت میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ پیشکش آپ موبی لنک کے کسی بھی بزنس سنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ پیشکش نئی اور پرانی تمام سم کارڈز پر 12 جی بی کی usage policy کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-17

More Technology Articles