Mobilink partners with DAWN to provide free latest news to subscribers

Mobilink Partners With DAWN To Provide Free Latest News To Subscribers

اب ڈان اخبار موبائل پر مفت پڑھیں

پاکستان کے سب سے پہلے اردو آن لائن اخبار اردو پوائنٹ کے ٹیلی نار سے اشتراک کے بعد بہت سے بڑے بڑے نام اسی نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت میں ڈان اور موبی لنک کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت موبی لنک اپنے صارفین کو ڈان ڈاٹ کام اور ڈان ایپلی کیشن تک مفت رسائی دے گا۔

(جاری ہے)


موبی لنک اپنے صارفین سے ڈان ڈاٹ کام یا ڈان ایپلی کیشن وزٹ کرنے کے ڈیٹا چارجز کی مد میں کوئی چارجز وصول نہیں کرے گا۔


یاد رہے اس سے پہلے اردوپوائنٹ ڈاٹ کام ٹیلی نار کے صارفین کے لیے مفت میں دستیاب ہے۔ ٹیلی نار کے صارفین اپنے براؤزر میں اردوپوائنٹ ڈاٹ کام پر وزٹ کرتے ہیں تو ٹیلی نار ان سے کوئی چارجز وصول نہیں کرتا، اگر صارفین کا انٹرنیٹ بنڈل ایکٹیو ہو تو ٹیلی نار اردو پوائنٹ کے ڈیٹا کو ڈیٹا بنڈل میں شمار نہیں کرتا۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-04

More Technology Articles