Moderate Facebook use could lead to longer lives

Moderate Facebook Use Could Lead To Longer Lives

فیس بک کا استعمال عمر میں اضافہ کرتا ہے

یہ بات تو ہم عرصے سےجانتے ہیں کہ لوگوں میں گھلنا ملنا بھی انسان کی صحت کے لیے اچھا اور عمر میں اضافے کا باعث ہوتا ہے۔ تاہم اب تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ آن لائن فرینڈ بھی انسان کی زندگی پر اصل زندگی کے دوستوں کی طرح ہی اثر انداز ہوتے ہیں ۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ، سان ڈیاگو کی 12 ملین فیس بک صارفین پر کی گئی تحقیق کے مطابق فیس بک کا استعمال بھی انسان کی زندگی پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق فیس بک پر زیادہ دوست رکھنے والوں کی عمر اُن افراد سے تھوڑی زیادہ ہوتی ہے جو فیس بک استعمال نہیں کرتے۔
اس سے پہلے کے بہت زیادہ فیس بک استعمال کرنے والے زیادہ خوش ہوں، چند مزید باتیں بھی سن لیں۔

(جاری ہے)


اجنبی لوگوں سے ملنے والے ”لائیکس“ انسان کی خوشی یا عمر پر اثر انداز نہیں ہوتے۔فیس بک پر رشتے داروں اور قریبی لوگوں سے تعلق ہی انسان کو مضبوط بناتا ہے۔

تحقیق کے مطابق فیس بک پر ہزاروں شیئر اور سینکڑوں کمنٹس عارضی خوشی کا باعث ہوتے ہیں، لیکن لمبے عرصے میں وہ صارفین کی صحت کے لیے زیادہ کارآمد نہیں۔
اس تحقیق کے مطابق مجموعی طور پر فیس بک کا اوسط استعمال کرنے والے اُن افراد سے 12 فیصد زیادہ جیتے ہیں جو فیس بک استعمال نہیں کرتے۔
ماہرین کے مطابق فیس بک استعمال کرنےو الے 12 فیصد اس وجہ سے زیادہ جیتے ہیں کہ اُن کے پاس انٹرنیٹ کنکشن ہے ، جب انٹرنیٹ کنکشن ہے تو اُن کے پاس صحت کی سہولتیں بھی میسر ہیں۔
اس کے برعکس جو فیس بک استعمال نہیں کرتا تو زیادہ چانس یہی ہے کہ وہ غربت کے باعث انٹرنیٹ کنکشن حاصل نہیں کرسکتا اور جو انٹرنیٹ حاصل نہیں کر سکتا ، اُن کے پاس صحت کی سہولتیں بھی کافی کم ہوتی ہیں۔
فیس بک کا استعمال صارفین کی عمر میں اضافے کا باعث بنتا یا نہیں ، اس پر شاید مزید تحقیق کی ضرورت تاہم ایک بات طے ہے کہ فیس بک کا زیادہ استعمال آنکھوں کے لیے لازمی مضر ہے۔ فیس بک کے زیادہ استعمال سے روزمرہ کے کاموں کا متاثر ہونا بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-01

More Technology Articles