Modular mobile phone Project Ara is delayed until 2016

Modular Mobile Phone Project Ara Is Delayed Until 2016

گوگل پراجیکٹ آرا ماڈیولر فون تاخیر کا شکار

گوگل کے ماڈیولر فون کا بڑی بے چینی سے انتظار کیا جارہا تھا۔ گوگل کے پراجیکٹ آرا کے تحت لانچ کیےجانے والے ماڈیولر فون میں صارفین اپنی مرضی کا ہارڈ وئیر اتنی ہی آسانی سے تبدیل کر سکتے ہیں، جیسے میموری کارڈ تبدیل کیا جاتا ہے۔ گوگل پلے سٹور پر جس طرح ایپلی کیشن دستیاب ہوتی ہیں ، ماڈیولر فون کے لیے ویسے ہی ہارڈ وئیر دستیاب ہوگا۔
گوگل نے پہلے اعلان کیا تھا کہ 2015 کے آخر تک ماڈیولر فون کو پورٹوریکو میں متعارف کرائے گا۔

ٹوئیٹر پر پراجیکٹ آرا کے ٹوئیٹس سے پتہ چلا ہے کہ اب امریکا میں ہی کوئی دوسرا مقام دیکھا جا رہا ہے، جہاں اس ماڈیولر فون کی ٹسٹ لانچنگ کی جا سکے۔ گوگل کو بھی یہ سب اس سال ممکن نہیں لگ رہا۔

(جاری ہے)

ماڈیولر فون کو اب 2016 میں ہی متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-18

More Technology Articles