Moto X4 with dual camera and 3,800 mAh battery could be announced on June 30

Moto X4 With Dual Camera And 3,800 MAh Battery Could Be Announced On June 30

ڈوئل کیمرہ کے ساتھ موٹو ایکس 4 کو 30 جون کو متعارف کرایا جا سکتا ہے

موٹو ایکس 4 اُن 3 سمارٹ فونز میں سے ایک ہے، جنہیں اس ماہ متعارف کرایا جانا ہے۔ موٹو ایکس 4 کے علاوہ دوسرے دو فون موٹو زیڈ 2 اور موٹو جی 5 ایس پلس ہیں۔
موٹو ایکس 4 ایک مڈ رینج اینڈروئیڈ فون ہے، جس کی قیمت 325 ڈالر ہوگی۔ موٹرولا اس فون کو 30 جون تک متعارف کرائےگا لیکن مارکیٹ میں فون کی فراہمی کاآغاز بعد میں کیا جائےگا۔

(جاری ہے)


موٹو ایکس 4 کے اہم فیچر میں گلاس ڈیزائن اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہیں۔

کوالکوم سنیپ ڈریگن 660 پروسیسر کے ساتھ یہ آئی پی 68 سرٹیفائیڈ بھی ہوگا۔
5.5 انچ ایچ ڈی (1080p ) ڈسپلے حامل کے اس فون میں 3800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔ فون میں کوالکوم کوئیک چارج 3.0 کے علاوہ یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ بھی ہوگی۔
موٹرولا نے 21 جون کو برازیل میں بھی ایک تقریب کا اعلان کیا ہے۔ یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ برازیل میں موٹرولا کس فون کو متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-10

More Technology Articles