Mozilla backtracks on its 25 dollar smartphone plan

Mozilla Backtracks On Its 25 Dollar Smartphone Plan

موزیلا نے 25 ڈالر کے سمارٹ فون پراجیکٹ کو بند کر دیا

موزیلا نے پچھلے سال اعلان کیا تھا کہ وہ فائر او ایس پر مشتمل ایسا سمارٹ فون بنا رہا ہے جس کی قیمت صرف 25 ڈالر ہوگی۔اب موزیلا نے اپنے اس پراجیکٹ کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان موزیلا کے سی ای او نے کرس بیئرذ نے ملازمین کے نام ایک ای میل میں کیا۔کرس کا کہنا تھا کہ وہ قیمت میں 25 ڈالر تک کمی کی گنجائش نہیں پا رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب وہ صرف قیمت پر دھیان دینے کی بجائے، معیار پر بھی توجہ دیں گے۔


اس کا یہ مطلب نہیں کہ موزیلا صرف ہائی اینڈ ڈیوائس پر توجہ دے گا۔

(جاری ہے)

موزیلا فیچر فون کے حوالے سے بھی مواقع سے بھی فائدہ اٹھائے گا۔
ایک کمپنی فائر فاکس او ایس کے حامل سمارٹ فون کو 33 ڈالر میں بھارت میں متعارف کراچکی ہے (تفصیلات اس صفحے پر)
موزیلا نے فائر او ایس کو ترقی دینے کے لیے فائر او ایس میں اینڈریوڈ ایپلی کیشن کی مطابقت شامل کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔تاہم تمام اینڈریوڈ ایپلی کیشن کو فائر او ایس پر سپورٹ دینے کی بجائے مخصوص ایپلی کیشن کو ہی سپورٹ دی جائے گا۔ موزیلا کے سی ای او کا کہنا تھا کہ وہ اپنی توجہ صرف اور صرف فائر فاکس او ایس پر رکھے ہوئے ہیں۔ اسے ترقی دینے کے لیے زیادہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-23

More Technology Articles