Mozilla’s Firefox Quantum browser is ridiculously fast

Mozilla’s Firefox Quantum Browser Is Ridiculously Fast

موزیلا کا فائر فاکس کوانٹم پہلے سے دوگنا تیز رفتار براؤزر ہے

موزیلا کا فائر فاکس کوانٹم بیٹا سٹیج میں داخل ہوگیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ جلد ہی تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ فائر فاکس کوانٹم کو آج کل کے کمپیوٹروں میں دستیاب ملٹی کور سیٹ اپ کو استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
کوانٹم میں موزیلا نے بالکل نیا سی ایس ایس انجن شامل کیا ہے، جسے موزیلا کی Rust پروگرامنگ لینگوئج میں بنایا گیا ہے۔

دوسرے براؤزرز کے برعکس یہ ایک کور پر بڑا پراسس کرنے کی بجائے کورز کے درمیان متوازی کام کر سکتا ہے۔
فائر فاکس کوانٹم ٹیبز کے استعمال پر بھی ترجیحات کا تعین کرتا ہے۔ یعنی یہ بیک گراؤنڈ ٹیب کی بجائے کھلی ہوئی ٹیب کو ترجیح دیتا ہے۔موزیلا کا کہنا ہےکہ اس طرح فائر فاکس کروم کے مقابلے میں ریم کے استعمال کی 30 فیصد بچت کرے گا۔

(جاری ہے)


براؤزر کی کارکردگی بڑھانے کے لیے موزیلا نے اس میں اور بھی بہت سے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

کمپنی سے براؤزر سے 469 بگز بھی دور کیے ہیں، جس کی وجہ سے بھی براؤزر کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔فائر فاکس کوانٹم 14 نومبر کو جاری کیا جا سکتا ہے۔
فائر فاکس کوانٹم کے بارے میں مزیدمعلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
اس کے بیٹا ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
یہ میک او ایس، ونڈوز، اینڈروئیڈ، اور آئی او ایس کے لیے دستیاب ہے۔ اس کا ڈویلپر ایڈیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-27

More Technology Articles