Mozillas Shumway project works to run Flash without Flash Player

Mozillas Shumway Project Works To Run Flash Without Flash Player

فلیش پلئیر کا مستقبل تاریک۔۔۔ موزیلا کا شموے پراجیکٹ

اگرچہ بہت سے سمارٹ فون اور ویب سائٹ فلیش یا فلیش پلیئر کو چھوڑ کر آگے بڑھ چکے ہیں تاہم اب بھی آن لائن رہتےہوئے فلیش کا استعمال کیے بغیر گذارہ نہیں۔اگر فلیش کمپیوٹر میں انسٹال نہ ہو تو لازمی درجن بھر سے زیادہ اہم ویب سائٹس پر پلگ ان مسنگ کا ایرر ضرور آتا ہے۔

موزیلا شموے(Shumway) پراجیکٹ کی مدد سے اپنے براوزر میں فلیش کا استعمال ترک کر رہاہے۔

یہ نئی ٹیکنالوجی ہے جس پر موزیلا کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے فلیش پلیئر کے بغیر ہی فلیش فائل براؤزر پر چلیں گی۔

CNet کے مطابق ابھی شموے ایمزون کی مصنوعات والی ویڈیو اور ونڈوز کے ساتھ ساتھ او ایس ایکس آپریٹنگ سسٹم پر کام کر رہا ہے۔لینکس کے صارفین کو ابھی تھوڑا اور انتظار کرنا پڑے گا۔ابھی یہ فائرفاکس کے ڈیویلپر بلڈ کے لیے کام کرے گا۔ جلد ہی شموے فائرفاکس کے عام ورژن میں بھی شامل کر دیا جائے گا مگر پھر بھی یہ صرف چند ویب سائٹ کو ہی سپورٹ کرے گا۔ موزیلا کا کہنا ہے کہ ابھی وہ شموے کی فائنل ریلیز کےحوالے سے کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-16

More Technology Articles