Ms Pac Man takes over Google Maps for April Fool Day

Ms Pac Man Takes Over Google Maps For April Fool Day

اپریل فول ڈے پر گوگل نے میپس ایپ کو Pac-Man میں بدل دیا

گوگل نے اپریل فول کے موقع پر میپس ایپ کو Pac-Man گیم میں بدل دیا ہے۔گوگل میپس کے صارفین ڈیسک ٹاپ یا سمارٹ فون پر ایپ کو کھول کر ایک آئیکون پر ٹیپ کرکے یا Insert Coin کی چھوٹی ونڈو پر کلک کر کے اپنی مقامی لوکیشن پر ہی Pac-Man کھیل سکتےہیں۔

(جاری ہے)

اگرصارفین کی لوکیشن ایسی ہوئی جہاں گیم لوڈ نہ ہو سکتی ہو، وہاں ایپلی کیشن خود ہی دنیا میں کوئی بھی لوکیشن منتخب کر کے گیم کھیلنے کا آپشن دیتی ہے۔
گیم کھیلنے والے کھلاڑیوں کو تمام ڈاٹس اور فروٹ کھانے دشمن بھوتوں Blinky، Pinky، Inky اور Clyde سے بچنے کے لیے 5 چانس ملتے ہیں۔
گوگل نے 2014 کے اپریل فول پر میپس میں ویڈیو گیم پوکیمون متعارف کرائی تھی، جس میں صارفین ایپ استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر سے مختلف مخلوق کو جمع کرتے تھے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-31

More Technology Articles