Nabeel Shaukat with Huawei Live

Nabeel Shaukat With Huawei Live

نبیل شوکت نے اقرا اور ماجو یونیورسٹی میں ہواوے لائیو کا میلہ لوٹ لیا

ہواوے کی جانب سے متعارف کردہ ’’ہواوے لائیو‘‘ مہم کو صارفین اور عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اسٹار نبیل شوکت بھی اس شاندار مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔نبیل شوکت نے ہواوے لائیو مہم کے دوران اقراء یونیورسٹی اور ماجو یونیورسٹی میں اپنی شاندار پرفارمنس سے نوجوانوں کو جھومنے پر مجبور کردیا اور حقیقی معنوںمیں میلہ لوٹ لیا۔

ہواوے لائیو مقبولیت کے تمام تر ریکارڈ توڑ رہا ہے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد اس مہم میں حصہ لے رہی ہے اور ہواوے کی جانب سے فراہم کردہ چھت کے ذریعے اپنی ویڈیوز شیئر کررہی ہے ۔نبیل شوکت’’ دی وائس آف ہواوے لائیو2016‘‘کی تلاش کیلئے ہواوے لائیو مہم کے منصفین میں بھی شامل ہیں،نبیل شوکت کی پرفارمنس نے نوجوانوں کو دیوانہ کردیا تھا اور وہ نوجوانوںکے جھرمٹ میں گھر گئے ،نبیل شوکت کے گائے گئے ہر گیت کو نوجوانوں کی جانب سے بھرپور داد ملی اور ان کے گیتوں نے نوجوانوںمیں بجلی بھر دی اور وہ ہر گیت پر جھومتے دکھائی دیئے،نوجوانوں کی جانب سے اس مہم میں دیکھا جانا والا جوش و خروش انتہائی دیدنی تھا اور جب یہ شو کے ختم ہونے کا اعلان کیا گیا تو نوجوانوں نے نبیل شوکت سے مزید گانوں کی فرمائش کی جس پر نبیل شوکت نے نوجوانوں کے پر زور اصرار پر مزید گیت سنائے ،تاہم بالاآخر اس شو کو ختم کرناپڑا ۔

(جاری ہے)

ہواوے کو یقین ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح پاکستانی نوجوان میوزک انڈسٹری میں بھی اپنا نام روشن کرسکتے ہیں اور اگر انہیں باضابطہ پلیٹ فارم اور رہنمائی فراہم کی جائے تو اسی نسل سے مستقبل کے کئی گلوکار دریافت کئے جاسکتے ہیں،ہواوے نے اسی سوچ کے پیش نظر یہ اقدام ٹھایا ہے اور نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتے ہوئے ہواوے لائیو متعارف کرایا،ملک بھر سے نوجوان لڑے اور لڑکیاں اس مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں اور ہواوے کی یہ مہم انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے،اس مہم کے ذریعے ہواوے نے ایک بار پھر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں ،یونیورسٹی میں منعقدہ اس مہم کے دوران طلبا گھنٹوں آڈیشن کیلئے موجود رہے اور اس موقع پر ان کی خوشی اور جذبہ دیدنی تھا،ہواوے مستقبل میں بھی اس قسم کی سرگرمیوں کی یقین دہانی کراتا ہے جو کہ لوگوں میں خوشیاں بانٹنے کا سبب بنیں گی۔

Nabeel Shaukat with Huawei Live
تاریخ اشاعت: 2016-10-01

More Technology Articles