NASA bringing space to your living room with new 4K TV channel

NASA Bringing Space To Your Living Room With New 4K TV Channel

ناسا ایک نیا 4K ٹی وی چینل لانچ کرنے والا ہے

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر میں نیا 4K ٹی وی چینل لانچ کرنے والا ہے۔ اس ٹی وی چینل پر انٹرنیشل سپیس سٹیشن اور دوسرے مشنز کی الٹرا ہائی ڈیفی نیشن ویڈیو چلائی جائیں گی۔
ناسا نے ایک کمپنی ہارمونک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ہارمونک ویڈیو ڈیلیوری انفراسٹرکچر کا کام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ناسا کا کہنا ہے کہ اس کا4K چینل شمالی امریکا کا پہلا غیر تجارتی 4K چینل ہوگا۔ہارمونک موجودہ ٹی پرووائیڈر اور کیبل سروسز سے چینل کی نشریات چلانے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔ اس چینل کی نشریات انٹرنیٹ پر بھی نشر کی جائیں گی تاہم 4K نشریات سے لطف اندوز ہونے کے لیے ضروری ہے کہ صارفین کے پاس کم از کم 13 ایم بی پی ایس کا انٹرنیٹ کنکشن ہو۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-13

More Technology Articles