NASA iconic images are now easier to find

NASA Iconic Images Are Now Easier To Find

ناسا کی نئی تصویری لائبریری

ناسا نے ایک نئی میگا فوٹو لائبریری بنائی ہے۔اس لائبریری میں 70 مختلف درجہ بندیوں میں 138,000تصاویر شامل کی گئی ہیں۔اس لائبریری کو آرکائیو کمپنی لیونا امیجنگ نے بنایا ہے۔ اس لائبریری میں ہبل، جے پی ایل، اپولو مشن اور دوسرے ذرائع سے حاصل کی گئی تصاویر رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ماضی میں بیسویں صدی کے ابتداکی تصاویر بھی اس سائٹ میں ہے۔ اُن تصاویر میں پہلے کے راکٹوں کی تصاویر، گیمنی سے پہلے کے سوٹ کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

یہ تمام تصاویر سرچ ایبل ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں آرکائیو، سال، مشن اور دوسرے کی ورڈز سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔
لیونا پہلے بھی ناسا کی تصاویر ہوسٹ کرتی رہا ہے، مگر پھر یہ پارٹنرشپ ختم ہو گئی تھی۔اس کے بعد ناسا نے تمام تصاویر کو ڈیفنس کنٹریکٹر کی ویب سائٹ پر منتقل کر دیا تھا۔نئے آرکائیو کی تصاویر دیکھ کر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ان کی ریزولوشن کافی محدود ہیں۔ ان کی چوڑائی 1536پکسلز ہے، جبکہ اصل تصاویر اس سے کہیں زیادہ ریزولوشن کی حامل ہیں۔اس نئی ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

NASA iconic images are now easier to find
تاریخ اشاعت: 2015-06-22

More Technology Articles