NASA Kepler Discoveries Earth 2

NASA Kepler Discoveries Earth 2

ناسا نے نئی زمین دریافت کر لی

ناسا نے 2009 میں کیپلر خلائی دوربین کو لانچ کیا۔ اس کے لانچ کرنے کا مقصد ایسے سیارے کی کھوج تھا ، جو زمین جیسا ہی ہو اور وہاں زندگی کے لیے ساز گار حالات ہوں۔ناسا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے زمین جیسا دوسرا سیارہ دریافت کرلیا ہے۔
ناسا نے اسے کیپلر 452b کا نام دیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اس پر پانی برف کی بجائے مائع شکل میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس سیارے کا سائز زمین سے بڑا ہے ۔

452b کا ایک سال 385 دن ہے یعنی اس کا مدار زمین کے مدار سے تقریباً 5 فیصد زیادہ بڑا ہے۔۔452b کا سورج بھی زمین کے سورج جیسا ہی ہے، جو زمین کے سورج سے تقریباً 4 فیصد بڑا اور 10 فیصد زیادہ روشن ہے۔
452bاُن 500 متوقع سیاروں میں سے ایک ہے جسے کیپلر خلائی دور بین نے ڈھونڈا ہے۔ان 500 سیاروں میں سے صرف 452b کی سیارے کے طور پر تصدیق ہوئی ہے۔

NASA Kepler Discoveries Earth 2
تاریخ اشاعت: 2015-07-24

More Technology Articles