NASA proves its space helicopter can fly on Mars
ناسا نے ثابت کر دیا کہ اُن کا خلائی ہیلی کاپٹر مریخ پر اڑ سکتا ہے
مریخی مشن کے ساتھ ہیلی کاپٹر بھیجنے سے پہلے سائنس دانوں کو ثابت کرنا تھا کہ اُن کا ہیلی کاپٹر مریخ کے ماحول میں اڑ سکتا ہے۔اسی لیے اس پراجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم نے جے پی ایل کے سپیس سیمولیٹر میں مریخ سے ملتا جلتا ماحول بنایا ۔سائنسدان اس ماحول میں چھوٹے ہیلی کاپٹر کو کامیابی سے اڑا چکے ہیں۔
چونکہ مریخی فضا کی کثافت زمین کے مقابلے میں صرف 1 فیصد ہے اس لیے اگر سائنسدان یہ تجربہ سیمولیٹر میں نہ کرتے تو انہیں یہ تجربہ زمین سے 1 لاکھ فٹ کی بلندی پر کرنا پڑتا۔سائنسدانوں کے لیے 25 فٹ چوڑا ویکیوم سیلنڈر ایک بہتر انتخاب تھا۔
(جاری ہے)
یہاں پر اس حوالے سے پہلے بھی تجربات ہو چکے ہیں۔
ویکیوم سیلنڈر میں مریخی ماحول بنانے کے لیے سائنسدانوں نے چیمبر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ داخل کی ۔ اس سے پہلے انہوں نے اس میں سے نائیٹروجن، آکسیجن اور دوسری گیسیں باہر نکالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مریخ کی کشش ثقل کی نقل بھی کی۔مریخ پر کشش ثقل زمین کے مقابلے میں دوتہائی ہے۔
تجربے کے دوران ہیلی کاپٹر ویکیوم سیلنڈر میں 2 انچ کی بلندی پر ایک منٹ تک اڑتا رہا لیکن اس دوران سائنسدان تمام ضروری ڈیٹا حاصل کر چکے تھے۔
مریخ 2020 روور اور ہیلی کاپٹر مریخ پر فروری 2021 میں پہنچیں گے۔ یہ ہیلی کاپٹر مریخ پر مستقبل کے ہیلی کاپٹروں کے لیے ڈیمو کا کام کرے گا جبکہ روور سیارے پر جغرافیے کا جائرہ لے گا اور سطح پر کھدائی کر کے نمونے حاصل کرے گا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry