NASA tests its water-hunting lunar rover VIPER

NASA Tests Its Water-hunting Lunar Rover VIPER

ناسا چاند پر پانی کی تلاش کے لیے چاند گاڑی کو ٹسٹ کر رہا ہے

ناسا کو اندازہ ہوگیا ہے کہ اس کی Volatiles Investigating Polar Exploration Rover یا VIPER گاڑی کس طرح سے چاند پر پانی تلاش کرے گی۔
ناسا گالف کارٹ سائز کی اس گاڑی کو  گلین ریسرچ سنٹر کی Simulated Lunar Operations Laboratory یا SLOPE میں ٹسٹ کر رہا ہے۔ اس لیبارٹری میں بالکل چاند جیسی زمین بنا کر اس گاڑی کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔
SLOPE میں ایک بہت بڑی اور ایڈجسٹ ہونے والی مٹی کی باسکٹ ہے، جس کی مدد سے انجینیروں کے لیے اس گاڑی کا ڈیٹا جمع کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان تجربات سے گاڑی کو مختلف طرح کی ڈھلوانوں پر چلانے کے طریقے بھی معلوم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے نتائج سے گاڑی کے لیے پاور کی ضروریات کا بھی پتا چلے گا۔
ناسا اس گاڑی کو چاند کے جنوبی قطب پر بھیجے گا جہاں یہ برفانی تہوں کا پتا چلائے گا۔ یہ گاڑی چار سائنسی آلات کی مدد سے چاند کی سطح سے نمونے لے کر اُن کا تجزیہ کرے گی۔ اس مشن میں دیکھا جائے گا کہ کیا چاند پر اتنا پانی ہے کہ مستقبل میں انسانی مشن کا گزارہ ہو سکے۔
ابھی تک اس گاڑی کو چاند پر بھیجنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ لیکن اندازہ ہے کہ یہ چاند پر دسمبر 2022 میں اترے گی۔
تاریخ اشاعت: 2020-01-14

More Technology Articles