Netflix now slurps 15 percent of all internet traffic

Netflix Now Slurps 15 Percent Of All Internet Traffic

انٹرنیٹ کے کُل ڈاؤن سٹریم ڈیٹا میں نیٹ فلیکس کا حصہ 15 فیصد ہوگیا

ایک رپورٹ کے مطابق ساری دنیا کے انٹرنیٹ صارفین انٹرنیٹ ڈیٹا کا 60 فیصد ویڈیوز دیکھنے میں خرچ کرتے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یوٹیوب ہی ویڈیو فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے تو آپ غلط سمجھتے ہیں۔ دنیا کے کل ڈاؤن سٹریم ڈیٹا میں 15 فیصد شیئر کے ساتھ نیٹ فلیکس پہلے نمبر پر ہے۔

13.07 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر HTTP media streams کا نمبر ہے، جو ویڈیو سٹریمنگ کا ایک طریقہ کار ہے۔ 11.35 فیصد کے ساتھ یوٹیوب تیسرے نمبر پر ہے۔
امریکہ میں 19.10 فیصد کے ساتھ نیٹ فلیکس پہلے نمبر پر اور 7.53 فیصد کے ساتھ یوٹیوب پانچویں نمبر پر ہے۔
یورپ، مڈل ایسٹ اور افریقا میں میں ویڈیو سٹریمنگ کے معاملے میں یوٹیوب سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں یوٹیوب کا شیئر 16.10 فیصد ہے۔

یہاں نیٹ فلیکس 12.99 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ویڈیو کے برعکس دیکھا جائے تو سپوٹیفائی، ایپل میوزک اور دوسری میوزک سروسز کا کل ڈیٹا میں حصہ صرف ایک فیصد ہے۔
پلے سٹیشن نیٹ ورک کے ڈاؤن لوڈز پوری دنیا کے انٹرنیٹ ڈیٹا کا 8 فیصد ہوتے ہے۔ اس کے مقابلے میں سوشل میڈیا کو دیکھا جائے تو اس کا ڈیٹا صرف 5 فیصد بنتا ہے۔
نیٹ فلیکس کے زیادہ ڈیٹا استعمال کرنے کی ایک بڑی ویڈیو کا ایچ ڈی میں پیش کرنا ہے جبکہ یوٹیوب کنکشن کی رفتار کے مطابق ویڈیو کی ریزولوشن تبدیل کر دیتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-07

More Technology Articles