Netflix now supports HDR on Windows 10

Netflix Now Supports HDR On Windows 10

نیٹ فلکس اب ونڈوز 10 میں ایچ ڈی آرکو سپورٹ کرے گا

نیٹ فلکس نے ونڈو10 پلیٹ فارم پر ایچ ڈی آر سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔ اب صارفین ایچ ڈی آر سے مطابقت رکھنے والے ایچ ڈی آر مانیٹر یا ٹیلی ویژن سے نیٹ فلکس کے بڑھتے ہوئے ایچ ڈی آر مواد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
نیٹ فلکس پر ونڈوز 10 میں 4K سپورٹ تو ہے لیکن ایچ ڈی آر سپورٹ کے لیے کچھ شرائط پوری کرنی پڑتی ہیں۔ سب سے پہلے تو آپ کے پاس فور پرسن پلان ہونا چاہیے، جس کے بعد آپ ایچ ڈی آر مواد کو تلاش کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

4K کی طرح ایچ ڈی آر مواد تک رسائی کے لیے بھی آپ کو مائیکروسافٹ ایج یا نیٹ فلکس ایپ کا استعمال کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ ایچ ڈی آر مواد اسی صورت میں دیکھا جا سکے گا جب آپ کے پاس ایچ ڈی آر ڈسپلے ہو۔اس کے علاوہ آپ کے پاس انٹل کا ساتویں نسل کا یا نیا کور پروسیسر یا این ویڈیو 900 یا 1000 سیریز کا گرافکس کارڈ ہونا ضروری ہے۔
نیٹ فلکس پر اس وقت ایچ ڈی آر میں 200 گھنٹوں سے زیادہ کا مواد ہے۔نیٹ فلکس پر ایچ ڈی آر میں بہت سے مشہور شوز بھی موجود ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-22

More Technology Articles