Netflix officially adds HDR support for Sony Xperia XZ1

Netflix Officially Adds HDR Support For Sony Xperia XZ1

نیٹ فلیکس نے سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ کے لیے ایچ ڈی آر سپورٹ لانچ کردی

پچھلے کچھ مہینوں سے نیٹ فلیکس مختلف سمارٹ فونز کے لیے ایچ ڈی آر سپورٹ متعارف کرا رہا ہے۔ نیٹ فلیکس نے ایل جی جی 6 اور ایکسپیریا ایکس زیڈ پریمیم میں ایچ ڈی آر سپورٹ متعارف کرانے کے بعد اب اسے ایکسپیریا ایکس زیڈ 1 کے لیے ایچ ڈی آر اور ایل جی وی 30 کے لیےڈولبی ویژن کو لانچ کر دیاہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 وہ پہلی ڈیوائس ہے جو ایچ ڈی آر سٹریمنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

ایل جی جی 6 میں کم از کم ڈولبی ویژن کے لیے سپورٹ تو ہے لیکن نیٹ فلیکس گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کے لیے نہ تو ایچ ڈی آر اور نہ ہی ڈولبی ویژن سپورٹ فراہم کر رہا ہے ۔ حالانکہ ان ڈیوائسز میں ایچ ڈی آر ڈسپلے بھی ہے۔نیٹ فلیکس کی ایچ ڈی آر سٹریمنگ میں معیاری ویڈیو کی بجائے تصویر کے لیے ہائر ڈائنامک رینج فعال ہو جاتی ہے۔

Netflix officially adds HDR support for Sony Xperia XZ1
تاریخ اشاعت: 2017-09-06

More Technology Articles