Netflix teams up with WhatsApp in India to communicate with customers

Netflix Teams Up With WhatsApp In India To Communicate With Customers

نیٹ فلکس بھارتی صارفین سے رابطے کے لیے وٹس ایپ کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے

نیٹ فلکس اب بھارتی صارفین سے رابطےکے لیے وٹس ایپ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ وٹس ایپ بھارت میں کافی مقبول ایپلی کیشن ہے، اسی وجہ سے نیٹ فلکس اپنے بھارتی صارفین سے رابطے، اکاؤنٹ کی معلومات دینے اور انہیں تجاویز دینے کےلیے وٹس ایپ کا استعمال کر رہا ہے۔

(جاری ہے)


نیٹ فلکس اور وٹس ایپ کے صآرفین کو ایک نوٹی فیکیشن بھیجا جائے گا، جس میں انہیں سروس کا انتخاب کرنے کا کہا جائے گا۔ ایک دفعہ سروس منتخب کرنے کی صورت میں صارفین کو نیٹ فلکس کی طرف سے پیغامات ملنا شروع ہو جائیں گے۔ فی الحال اس سروس میں صرف نیٹ فلکس ہی پیغامات بھیج سکے گا۔ جب صارفین کسی میسج کا رپلائی کریں گے تو انہیں جوابی میسج میں بتایا جائے گا کہ یہ چیٹ نہیں ہے۔

Netflix teams up with WhatsApp in India to communicate with customers
تاریخ اشاعت: 2017-12-27

More Technology Articles