New Lollipop “on-body” mode keeps your phone unlocked as long as you’re carrying it

New Lollipop “on-body” Mode Keeps Your Phone Unlocked As Long As You’re Carrying It

اینڈریوڈ لولی پاپ کا نیا آن باڈی فیچر

گوگل نے اینڈریوڈ لولی پاپ کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کی وجہ سے جب تک سمارٹ فون صارف کےہاتھوں یا حرکت میں ہوگا وہ لاک نہیں ہوگا۔
یہ فیچر صرف اینڈریوڈ لولی پاپ میں ہے۔ اس کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے گوگل پلے سروسز کا تازہ ترین ورژن 7.0.97ہونا ضروری ہے۔
اس فیچر کو سیکورٹی سیٹنگ سے سمارٹ لاک کے سیکشن سے ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک دفعہ ایکٹیویٹ ہونے کے بعد سمارٹ فون اس وقت تک ان لاک رہے گا جب تک یہ ہاتھوں میں ہو، جیب میں یا پرس میں ہو یا کسی بھی طرح حرکت میں رہے۔ خود کو ساکن محسوس کرتے ہیں سمارٹ فون لاک ہو جائے گا۔ اس کے بعد اسے دوبارہ کھولنے کے لیے دوبارہ پاس ورڈ دینا پڑے گا۔یہ فیچر جہاں بہت سے لوگوں کے لیے خوبی ہے تو وہیں کسی کے لیے خامی بھی ہے۔ موبائل فون کو نہیں پتا کہ وہ کس کے ہاتھوں میں ہے۔ اگر کوئی جیب کترا اسے جیب سے اڑا لے تو وہ آسانی سے موبائل کے سارے ڈیٹا کو دیکھ سکتا ہے۔ اس لیے بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس فیچر کو آف رکھنے میں ہی عافیت ہے۔ تاہم گھر میں اسے آن کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-23

More Technology Articles