New luxury smartwatch by LG

New Luxury Smartwatch By LG

ایل جی کی نئی لگژری سمارٹ واچ متعارف کرا دی گئی

موبائل ورلڈ کانگرس ،جو 2 سے 5 مارچ تک بارسلونا، سپین میں منعقد ہونے والی ہے ،سے پہلے ہی ایل جی نے نئی لگژری سمارٹ واچ متعارف کرائی ہے۔یہ واچ تمام میٹل باڈی میں ہے جس میں سونے اور چاندی کا “تڑکہ” بھی لگا دیا گیا ہے۔لیدر کے سٹرپ کو دوسرے سٹرپ سے بھی بدلا جا سکتا ہے۔نئی سمارٹ واچ کا نام واچ اربین(Watch Urbane) ہے۔واچ اربین میں دل کی دھڑکن مانیٹر کرنے کے وہی سنسر لگے ہیں جو ایل جی کی دوسری سمارٹ واچز میں لگے ہیں۔

ایل جی کا کہنا ہے کہ نئی سمارٹ واچ ایل جی کی پچھلی سمارٹ واچ جی واچ اور جی واچ آر کا تسلسل نہیں ہے۔

نئی واچ اربین میں 1.3 انچ کا P-OLEDگول ڈسپلے ہے جو جی واچ آر میں بھی ہے، تاہم انجینئر اور ڈیزائنر نے کناروں سے اسے الگ روپ دینے کی کوشش کی ہے۔اس سمارٹ واچ کی بیڑی 410 ایم اے ایچ کی ہے۔

(جاری ہے)



اس گھڑی کی قیمت اور دستیابی کا اعلان اپریل میں ہی جائے گا۔

اپریل میں ہی ایپل واچ بھی منظر عام پر آئے گی۔

مزید تفصیلات
· چپ سیٹ: 1.2 گیگا ہرٹز کوالکم سنیپ ڈریگن 400
· ڈسپلے: 1.3 انچ P-OLED ڈسپلے (320 x 320, 245پی پی آئی)
· آپریٹنگ سسٹم:اینڈریوڈ وئیر
· سائز: 45.5 x 52.2 x 10.9ملی میٹر
· میموری: 4 جی بی ای ایم ایم سی / 512 ایم بی ایل پی ڈی ڈی آر 2
· بیٹری: 410 ایم اے ایچ
· سنسرز: 9 ایکسس (Gyro / رفتار پیما / قطب نما / بیرو میٹر / پی پی جی (دل کی دھڑکن کےلیے سنسر)
· Gyro /
· رنگ: گولڈ، سلور
· دیگر: ڈسٹ اور واٹر پروف

تاریخ اشاعت: 2015-02-17

More Technology Articles