New Orleans declares state of emergency following cyberattack

New Orleans Declares State Of Emergency Following Cyberattack

سائبر حملوں کے بعد امریکی شہر نیو اورلینز میں ہنگامی صورتحال نافذ

نیواورلینز سائبر حملوں کا شکار بننے والا  تازہ ترین شہر ہے ۔سائبر حملوں کے بعد اس شہر نے ہنگامی صورتحال نافذ کر تے ہوئے بہت سے کمپیوٹر بند کر دئیے ہیں۔کمپیوٹروں کا بند کرنے کا فیصلہ ان پر مشتبہ سرگرمیوں اور پشنگ ای میلز کی بھرمار کے بعد کیا گیا۔ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ کیا ہیکروں نے کسی کمپیوٹر میں رنسم وئیر انسٹال کیا ہے یانہیں ۔

(جاری ہے)

شہر کی میئر لاٹویا کانٹریل کا کہنا ہے کہ  انہیں کسی تاوان کامطالبہ  یا ملازم کے لاگ انز کی تفصیل ہیک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
اس وقت شہر میں  حکام بہت سی سروسز کو کاغذ اور پین سے چلا رہے ہیں۔تاہم شہر کی ہنگامی سروسز بددستور کمپیوٹر پر فعال ہیں۔یہ سروسز ابھی بھی شہر کے کیمروں سے فوٹیج لے سکتی ہیں۔
ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ کمپیوٹر کب تک  آن لائن ہونگے اور ہنگامی صورتحال کے خاتمے کا اعلان کب کیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-14

More Technology Articles