New television commercial for the Samsung Galaxy S7 and Galaxy S7 edge is released

New Television Commercial For The Samsung Galaxy S7 And Galaxy S7 Edge Is Released

سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج کی ٹی وی کمرشل ریلیز کر دی گئی

سام سنگ نے اپنے تازہ ترین فلیگ شپ سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج کی نئی ٹیلی ویژن  کمرشل ریلیز کر دی ہے۔
60سکینڈکی اس کمرشل  کے شروع میں کیمرہ دونوں سمارٹ فونزکی رئیر سائیڈدکھاتا ہے۔ کمرشل میں فون کی خصوصیات کے  بارے میں بتاتے ہوئےبتایا جاتا ہےکہ فون کا اپرچر f/1.7کم روشنی میں بھی واضح تصاویر لے سکتا ہے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ 12 میگا پکسل کے کیمرے سے پروفیشنل لیول کی تصاویر لی جا سکتی ہیں۔


کمرشل میں سام سنگ پے کے بارے میں بھی بتایا گیاہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ نے بتایا کہ دور دراز کے علاقوں میں جہاں این ایف سی نہیں  وہاں بھی سام سنگ پے استعمال ہو سکتا ہے۔ کوئی بھی ریٹیلر جو کریڈٹ کارڈ کو سوائپ کر سکتا ہے وہ سام سنگ پے استعمال کر سکتا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 5 کےدو فیچر سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور اور ایس 6ایج میں سے ختم کر دئیے گئے تھے، وہ دونوں فیچر گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج میں واپس آگئے ہیں۔سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ اور واٹرپروفنگ کے لیے آئی پی سرٹیفیکیشن  دونوں واپس شامل کیے جانے والے فیچر ہیں، دونوں کو ہی اس ٹی وی کمرشل میں ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔

 

تاریخ اشاعت: 2016-03-11

More Technology Articles