NEWLY DISCOVERED SECURITY FLAW COULD LET HACKERS CONTROL 66 percent OF ALL ANDROID DEVICES

NEWLY DISCOVERED SECURITY FLAW COULD LET HACKERS CONTROL 66 Percent OF ALL ANDROID DEVICES

نئی خرابی دریافت ہونے سے 66فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز ہیکرز کے رحم وکرم پر

لینکس کرنل میں دریافت ہونے والی نئی خرابی کے باعث کروڑوں اینڈروئیڈ ڈیوائسز، لینکس کمپیوٹرز اور سرورز ہیکروں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
سیکورٹی فرم پرسپشن پوائنٹ نے اس بگ کو CVE-2016-0728کا نام دیا ہے۔یہ خرابی 2013 میں جاری ہونے والے لینکس کرنل ورژن 3.8 میں موجود ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس خرابی کی وجہ سے ہیکر سرور تک رسائی حاصل کر کے اسے خراب اور مکمل روٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح اینڈروئیڈ4.4(کٹ کیٹ) یا بعد کے ورژن میں ہیکر وائرس زدہ ایپلی کیشن انسٹال کر کے آپریٹنگ سسٹم کے فنکشنز کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
اس وقت دنیا میں 1ارب 40کروڑ سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ میں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے ۔ پرسپشن پوائنٹ کے مطابق اس خرابی سے لاکھوں لینکس کمپیوٹر اور سرورز کے علاوہ 66 فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز بھی خطرے کی زد میں ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیکروں کی جانب سے اس خرابی کو استعمال کرکےکمپیوٹر یا اینڈروئیڈ ڈیوائسز کو خراب کرنے کے ثبوت نہیں ملے ہیں تاہم جب تک لینکس ڈسٹری بیوشنز اور اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے کوئی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی جاتی، تب تک کروڑوں ڈیوائسز اور کمپیوٹر خطرے کی زد میں ہی رہیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-21

More Technology Articles