NEXT YEAR IPHONE MIGHT HAVE ADVANCED WIRELESS CHARGING

NEXT YEAR IPHONE MIGHT HAVE ADVANCED WIRELESS CHARGING

اگلے سال آئی فون میں جدید چارجنگ ٹیکنالوجی شامل ہوگی

ایپل کے مقابلے پر بہت سی کمپنیوں نے اپنے سمارٹ فونز میں کسی نہ کسی قسم کی وائرلیس چارجنگ متعارف کرا دی ہے۔ ایپل نے اب تک ایسا نہیں کیا لیکن 2017 میں ایپل اپنی ڈیوائسز میں وائرلیس چارجنگ کی جدید قسم متعارف کرائے گا، ایسی وائرلیس چارجنگ جس میں ڈیوائس کو کافی فاصلے سے ہوا میں ہی چارج کیا جا سکے۔
آج کل جن ڈیوائسز ، جیسے سام سنگ گلیکسی ایس 6 وغیرہ ہیں، میں وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ ہے، انہیں چارج کرنے کے لیے مخصوص میٹ پر رکھ دیا جاتا ہے۔

اس میٹ پر رکھنے سےہی یہ چارج ہوتی ہے۔ اس چارجنگ کے دوران ڈویوائس اور میٹ کے درمیان فاصلہ نہیں ہوتا تاہم ایپل کے آئی فون اور آئی پیڈ کو وائرلیس چارجر سے کئی انچ سے لے کر کئی فٹ تک کے فاصلے سے چارج کیا جا سکے گا۔
ایپل اپنی ایپل واچ میں بھی وائرلیس چارجنگ استعمال کرتا ہے تاہم اس چارجنگ میں ایپل واچ کو میگنیٹک چارجر کی سطح پر رکھنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)


حقوق ملکیت کی کچھ درخواستوں سے بھی پتہ چلتا ہے کہ ایپل ایسے ایلومینیم کیس بنا رہا ہے ، جو ریڈیو ویوز کو خود میں سے گزرنے دیں گے۔
ایم آئی ٹی کی ایک ٹیم نے 2007 میں بجلی کو بغیر تاروں کے منتقل کرنے کا مظاہرہ کیا تھا تاہم اس طریقہ کار میں سب سے بڑی خرابی یہ ہےکہ ترسیل کے دوران زیادہ فاصلے کی صورت میں بجلی بہت زیادہ ضائع ہوتی ہے۔اس حوالے سے چند مزید مشکلات بھی ہیں، جن پر کام ہورہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-31

More Technology Articles