Nissan unleashes its autonomous car prototype in Japan

Nissan Unleashes Its Autonomous Car Prototype In Japan

نسان نے بھی خودکار کی ٹسٹنگ شروع کردی

نسان نے اپنی بنائی ہوئی خودکار کار کے پروٹوٹائپ کی ٹسٹنگ شروع کر دی ہے۔یہ ٹسٹ کسی ذاتی جگہ پر نہیں بلکہ جاپان کے شہروں کی سٹرکوں پر ہو رہے ہیں۔نسان کی خود کار کار کے پروٹو ٹائپ میں ذہین ڈرائیونگ نظام کے ساتھ ساتھ پائلٹ موڈ بھی کام کرتا ہے۔
اس پروٹو ٹائپ کے تجربات کے بعد گاڑی کی تیاری کا عمل 2016 کے آخر میں شروع ہوجائے گا۔اس کار کا خود کار نظام مصروف ہائی وے پر خود سے ڈرائیونگ کر سکے گا۔

(جاری ہے)

نسان 2018 میں ایسی کاریں متعارف کرائے گی جو خودبخود ہائی وے کی لین بدل لیں گی جبکہ 2020 میں ایسی گاڑی سامنے آئے گی جوبغیر انسانی مداخلت کے خود بخود انٹرسیکشن اور روڈ کراس کر سکیں گی ۔
شہر کی مصروف سٹرکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کے لیے نسان نے ایک اعلیٰ درجے کا سکینر بنایا ہے،جو گاڑی کے اردگردموجود اشیاء کی 3 ڈی سکیننگ کرکے فاصلے کا تعین کرتا ہے۔
انٹرسیکشن کے لیے جو کیمرہ بنایا گیا ہے وہ 8 اطراف سے 360 ڈگری تصاویر بناتا ہے اور سٹرک یا انٹرسیکشن عبور کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔گاڑی کا ذہین ڈرائیونگ نظام ڈرائیوروں کو قریب موجود ریسٹورنٹس کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-01

More Technology Articles