No Ads for YouTube channels under 10000 views

No Ads For YouTube Channels Under 10000 Views

یوٹیوب 10 ہزار ویووز سے کم والے چینلز پر اشتہارات نہیں دکھائے گا

یوٹیوب ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر کوئی بھی شخص اپنی ویڈیو شیئر کرکے اپنی بات لوگوں تک بھی پہنچا سکتا ہے اور ان ویڈیو سے پیسے بھی کما سکتا ہے۔ یوٹیوب کی یہ خوبی اس کے لیے بڑے نقصان کا باعث بھی بن گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں دنیا کی 250 سے زیادہ کمپنیوں نے یوٹیوب کو صرف اس وجہ سے اشتہارات دینے بند کر دئیے تھے کہ اُن کےاشتہار ایسے لوگوں کی ویڈیوز پر دکھائے جا رہے ہیں جو انتہا پسندانہ نظریات کا پرچار کر رہے تھے(تفصیلات اس صفحے پر

ظاہر ہے کوئی نہیں چاہتا کہ اس کے پیسوں سے انتہاپسندی کو فروغ دیا جائے۔ اسی وجہ سے الفا بیٹ کی مالیت میں ایک ہفتے میں ہی 24 ارب ڈالر کی کمی ہو گئی تھی۔
اب یوٹیوب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے اشتہارات صرف ایسے چینلز پر دکھائے گا جن کی ویڈیوز کو مجموعی طور پر 10 ہزار سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہوگا۔
اس سے پہلے کوئی بھی شخص کم ویوز پر بھی اپنے چینل کے لیے اشتہارات حاصل کر سکتا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-07

More Technology Articles