Nobel prize in medicine
اس سال میڈیسن کا نوبل انعام جاپانی سائنس دان کے نام
اس سال میڈیسن کا نوبل انعام جاپانی سائنس دان یوشینوری اوسومی کے نام رہا۔انہیں یہ اعزاز Autophagy کے میدان میں گراں قدر تحقیق پر دیا گیا ہے۔ آٹو فجی ایک ایسا عمل ہے جس میں خلیئے خود کو تباہ کرلیتے ہیں۔ یہ عمل ناکارہ اور تباہ شدہ خلیوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے بہت اہم ہے۔ یہی وہ عمل ہے. جس میں رکاوٹ یا سستی کی وجہ سے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ نئے خلیئے بننا بند ہوجاتے ہیں اور اعضاء کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اسی عمل میں خرابی کی وجہ سے ذیابطیس اور پارکنسن کی بیماری (ایک اعصابی بیماری) لاحق ہوتی ہے۔گزشتہ صدی کی 60 کی دہائی میں سائنسدانوں نے پہلی بار مشاہدہ کیا کہ خلیہ خود کو بھی تباہ کرسکتا ہے۔ یہ عمل اتنا پیچیدہ ہے کہ اس کے بارے میں تحقیق ایک مشکل امر ثابت ہوا ۔
(جاری ہے)
90ء کی دہائی میں پروفیسر یوشینوری اوسومی نے خمیر پر زبردست تجربات کرکے ان جینز کی شناخت کی جو آٹوفجی کی ذمے دار ہیں۔
ان تجربات کی روشنی میں پروفیسر یوشینوری نے خمیر میں آٹوفجی کا مکمل میکنزم بیان کیا اور ساتھ ہی یہ بھی ثابت کیا کہ اسی طرح کا میکنزم انسانی خلیوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔نوبل انعام اپنے آپ میں ایک بڑا اعزاز ہے۔ تاہم اس اعزاز کے ساتھ ہی پروفیسر یوشینوری اوسومی کو 80 لاکھ سویڈش کرونا (تقریباً ساڑھے نوکروڑ پاکستانی روپے) بھی ملیں گے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry