Nokia 3310 phone will be re released this month

Nokia 3310 Phone Will Be Re Released This Month

نوکیا 3310 اس ماہ کے آخر تک ایک بار پھر لانچ کیا جائے گا

اگر آپ کی عمر 25 سال سے زیادہ ہے تو نوکیا 3310 آپ کو ضرور یاد ہوگا۔ ایک زمانے میں نوکیا 3310 ہر موبائل استعمال کرنے والی جیب میں ضرور ہوتاا تھا۔ اس کی دیرپا بیٹری کے ساتھ اس میں بہترین گیمنگ آپشن (ظاہر ہے سنیک گیم) بھی اہم فیچر تھا۔اس سیٹ کو خریدنا کافی محفوظ سمجھا جاتا تا تھا۔ سن 2000 میں جاری ہونے والے نوکیا 3310 نے نوکیا 3210 کی جگہ لی تھی۔ اس فون کے دنیا بھر میں 126 ملین یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

2005 میں فون کی فروخت بند ہوگئی تھی۔ تاہم اس فون کو ایک بار پھر لانچ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)


اطلاعات ہیں کہ اس فون کو اس ماہ کے آخر میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں دوبارہ سے لانچ کیا جائے گا۔ ایم سی ڈبلیو میں ایچ ایم ڈی، جس کے پاس نوکیا برانڈ کی ڈیوائسز بنانے کا لائسنس ہے، کئی دوسرے فونز کے ساتھ نوکیا 3310 بھی لانچ کرے گی۔ایک رپورٹ کے مطابق اس کی قیمت 59 یورو ہوگی۔
رپورٹ کےمطابق اس فون کو یورپین صارفین کو مدنظر رکھ کرلانچ کیا جا رہا ہے، جو اس فون کو اپنے اضافی فون کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
توقع ہے کہ اس فون کو وہی لوگ خریدیں گے جو اسے ماضی میں استعمال کر چکے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-14

More Technology Articles