Nokia 8 and another unannounced phone leak in a video

Nokia 8 And Another Unannounced Phone Leak In A Video

نوکیا کے دو نئے فون ایک ویڈیو میں منظر عام پر آ گئے

ایچ ایم ڈی نے موبائل ورلڈ کانگرس میں تین نئے نوکیا اینڈروئیڈ فون متعارف کرائے تھے۔ ایچ ایم ڈی کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی پریمیم فون بھی متعارف کرائے گا۔ اب سامنے آنے والی ایک ویڈیو سے کمپنی کے دو نئے فونز کے بارے میں معلوم ہوا ہے، جن کا کمپنی نے ابھی تک اعلان نہیں کیا۔
اس پروموشن ویڈیو کلپ میں 4 نوکیا ڈیوائسز دکھائی گئی ہیں۔ ان میں سے نوکیا 3 اور نوکیا 5 تو پہلے منظر عام پر آ چکی ہیں جبکہ دوسری دو ڈیوائسز کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔

ان دو ڈیوائسز میں سے ایک نوکیا 6 جیسی ہے لیکن اس کی بیک پر مختلف کیمرہ سیٹ اپ مختلف ہے ، ہو سکتا ہے کہ یہ نوکیا 7 ہو۔ چوتھی ڈیوائس میں ڈوئل کیمرہ سیٹ ہے، جو کمپنی کی فلیگ شپ ڈیوائس نوکیا 8 ہو سکتی ہے۔
ویڈیو کو لیک کرنے والے مخبر ایوان بلاس کے مطابق یہ ویڈیو اصل ہے اور اسے بنانے والے نوکیا کے ساتھ کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نوکیا کی پریمیم ڈیوائس میں ہیڈفون جیک بھی ہے جبکہ دوسری کمپنیاں ہیڈفون جیک کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔

Nokia 8 and another unannounced phone leak in a video
تاریخ اشاعت: 2017-05-16

More Technology Articles