Nokia Announces Android X Series

Nokia Announces Android X Series

نوکیا نے اینڈرائیڈ موبائل سیریز متعارف کروا دی

بلآخر نوکیا نے موبائل مارکیٹ میں اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا سہارا لے ہی لیا۔ سپین میں جاری ورلڈ موبائل کانفرنس میں نوکیا نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے مزین 3نئے موبائل لانچ کر دیئے ہیں ، جسے نوکیا ایکس فیملی کا نام دیا گیا ہے، نئے متعارف کرائے گئے موبائلوں میں نوکیا ایکس، ایکس پلس اور نوکیا ایکس ایل شامل ہیں، تمام موبائلز ڈوول سم ہے،نوکیا کے سی ای او سٹیفن ایولپ کے مطابق ”نوکیا ایکس میں اوپن سورس اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کا استعمال کیا گیا ہے لیکن اس میں نوکیا کے ماہرین نے اپنے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ تبدیلیاں کی ہیں “۔


نوکیا ایکس موبائل فون کا سائز 4انچ ہے ، آئی پی ایس ایل سی ڈی سکرین استعمال کی گئی ہے ، اس میں ایک گیگا ہرٹز ڈوول کورکا پروسیسر استعمال کیا گیا ہے، ریم512ایم بی ہے3میگا پکسل فکسڈ فوکس کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ موبائل کا ساتھ4جی بی کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی دستیاب ہے، نوکیا ایکس باقاعدہ فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی قیمت 89یورو رکھی گئی ہے۔

یعنی 12500 روپے.

نوکیا اینڈرائیڈ سیریز

ا پروسیسر ہے، نوکیا ایکس پلس کی ریم 768ایم بی ہے۔ 3میگا پکسل فکسڈ فوکس کیمرہ ہے۔جبکہ موبائل کے ہمراہ4جی بی کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی شامل ہو گا۔نوکیا ایکس پلس کی قیمت99یورو رکھی گئی ہے، یعنی 14500روپے
نوکیا ایکس فیملی کا تیسرا موبائل نوکیا XLیعنی نوکیا ایکس ایل ہے ، نوکیا ایکس ایل کی سکرین5انچ ہے ، پرویسر 1گیگا ہرٹز ڈوول کور ہے۔

ریم 768ایم بی ہے، جبکہ موبائل کا سکائی ایپ ویڈیو کال کیلئے 2میگا پکسل فرنٹ کیمرہ جبکہ5میگا پکسل پچھلا کیمرہ ہے ۔ نوکیا ایکس ایل کی قیمت109یورو رکھی گئی ہے۔یعنی 15500 روپے
نوکیا ایکس فیملی سمارٹ فونز اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے ضرور مزین ہیں لیکن ان کا انٹرفیس اور دیگر سہولیات کافی حد تک ونڈوز فون آپریٹنگ سسٹم سے ملتی جلتی ہیں ، نوکیا ایکس ، ایکس پلس میں اینڈرائیڈ کا گوگل پلے سٹور انسٹال نہیں اسی لئے اینڈرائیڈ موبائل اپلیکیشنز کیلئے نوکیا ایپ سٹور کا ہی سہارا لینا پڑے گا۔ اسکائپ نے نوکیا ایکس فیملی کے کسی بھی موبائل کی خریداری پر ایک مہینے کیلئے مفت انٹرنیشنل کالز کی آفر بھی پیش کی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-24

More Technology Articles