Nokia Normandy Android Phone will come without Google Services

Nokia Normandy Android Phone Will Come Without Google Services

نوکیا کا نیا اینڈرائیڈ فون گوگل سروسز کے بغیر مارکیٹ میں آئے گا!

نوکیا کو اپنے اینڈرائیڈ فون کے کامیابی کے لیے ڈیولپرز کو اعتماد میں لینے کے ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فون اینڈرائیڈ سورس کوڈ میں مشتمل ہے مگر اس میں گوگل سروس موجود نہیں ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ فون گوگل پلے سٹور کے بغیر منظرِ عام پر آئے گا۔ یہ بات بھی چہ مگوئیوں میں ہے کہ نوکیا نے اس فون کے لیے اپنی اپلیکیشنز تخلیق کی ہیں۔اس کے علاوہ نوکیا گوگل میپ Map کی جگہ نوکیا میپ، مائیکروسافٹ کا بنگ،آؤٹ لک اور سکائیپ مہیا کرے گا۔


اس کے علاوہ نوکیا نے کوشش کی ہے کہ جس حد تک ممکن ہو یہ فون کم قیمت میں دستیاب ہو۔تازہ ترین افواہوں کے مطابق یہ فون تقریباََ 12000پاکستانی روپے کی قیمت پر اپریل میں آئی پی ایل کے دوران انڈیا میں لانچ ہوگا، جسکے فوری بعد پاکستان میں بھی لانچ کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)


اگر آپ ابھی تک اس کے بارے میں مزید نہیں جان پائے تو ہم بتاتے چلیں کہ یہ فون کافی حد تک آشا501 سے مماثلت رکھتا ہے۔

اس میں 4 انچ ڈبلیو وی جی اے سکرین ہے۔ اس کے علاوہ ڈیول کور سنیپ ڈراگن 200 چپ سیٹ، 512 ایم بی ریم،4 جی بی میموری، دو سم کی سہولت اور 1,500 mAh بیٹری اس میں شامل ہے۔
نوکیا اس مہینے بارسلونا مین ڈبلیو ایم سی میں ایک شام کا انعقاد کرنے والا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس میں نوکیا ایکس کو متعارف کروایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-18

More Technology Articles