Nokia Pakistan will release its first Android device this month

Nokia Pakistan Will Release Its First Android Device This Month

نوکیا اس مہینے اپنا پہلا اینڈرائیڈ فون متعارف کروائے گا

وال سٹریٹ کے مطابق نوکیا اس مہینے اپنا پہلا اینڈرائیڈ سمارٹ فون متعارف کروائے گا جو ’ نوکیا نورمینڈی‘ ’ Nokia Normandy‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ یہ کم قیمت فون بارسیلونا میں ایم ڈبلیو سی کانفرنس کے دوران پہلی مرتبہ دکھایا گیا۔
ذرائع کے مطابق نوکیا نے اس فون پر خاصی محنت کی ہے۔ حتمی طور پر یہ فون’ نوکیا ایکس‘ کے نام سے مارکیٹ میں آئے گا ۔


حیرت انگیز طور پر یہ سمارٹ فون گوگل پلے کے بغیر لانچ کیا جا رہا ہے، جیسے ایمازون کی ’’کنڈل ‘‘مارکیٹ کی گی تھیں۔اس فون میں نوکیا اور مائیکروسافٹ کے طرف سے مہیا کی گئی سروسس پر دھیان دیا گیا ہے۔ کچھ افواہوں سے یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ اس سمارٹ فون کا صارف انٹرفیس کسی حد تک مائیکروسافٹ کے دونڈوز فون 8 سے ملتا ہے۔

(جاری ہے)


ملنے والی اطلاعات کے مطابق نوکیا ایکس میں ڈیول کور سنیپ ڈراگن (Snapdragon) 200 ایس او سی، ڈبل سم، 4 انچ ڈبلیو وی جی اے سکرین، 4 جی بی بلٹ ان میموری اور 512 ایم بی ریم ہوگی۔


دیکھنا یہ ہے کہ یہ نئی ڈؤائس کس طرح نوکیا کے کم قیمت ونڈوز فون لومیا 520 اور 525 پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اور پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں کس طرح مقامی موبائل کمپنیوں جیسے کیو موبائل ، وائس موبائل اور جی فائیو وغیرہ سے مقابلہ کرتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-12

More Technology Articles