Nokia Plots 2016 Return to Phone Market

Nokia Plots 2016 Return To Phone Market

نوکیا دوبارہ سے موبائل مارکیٹ پر چھانے کی تیاریوں میں

ری کوڈ(ویب سائٹ) کی رپورٹ کےمطابق نوکیا 2016 میں دوبارہ سے موبائل فون بنانے کے میدان میں واپس آ رہا ہے۔ نوکیا بڑی خاموشی سے اس مارکیٹ میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس پر کبھی اس کا راج تھا۔ آج کل تو نوکیا موبائل ڈویژن اپنے 10 ہزار حقوق ملکیت(پیٹنٹس) کو ہی سنبھال رہا ہے۔نوکیا نے پچھلے سال چین میں این 1 اینڈریوڈ ٹیبلٹ متعارف کرایا تھا۔

اس کے علاوہ اینڈریوڈ کے لیے ہیں زیڈ لانچر بھی متعارف کرایا تھا۔

(جاری ہے)


نوکیا موبائل فون مارکیٹ میں واپسی کے لیے وہی طریقہ اختیار کرے گا جو اس نے این 1 ٹیبلٹ متعارف کراتے ہوئے اپنایا تھا۔نوکیا ڈیوائس کو ڈیزائن کرے گا جبکہ ڈیوائس کی تیاری اور مارکیٹنگ کا کام کوئی دوسرا کرے گا۔نوکیا نے حال ہی میں نیٹ ورک اور دوسرے آلات بنانے والی کمپنی الکا ٹیل لوسینٹ کو 16.6 ارب ڈالر میں خریدا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)، جس سے اسے موبائل مارکیٹ میں واپس آنے میں کافی مدد ملے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-22

More Technology Articles