Nokia quits Symbian and MeeGo

Nokia Quits Symbian And MeeGo

نوکیا کی طرف سے سمبین اور می گو کے خاتمے کا اعلان

موبائل کمپنی نوکیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماضی کے مشہور عام موبائل اپریٹنگ سسٹمز کو خیر باد کہہ رہا ہے، اور نئی ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

نوکیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماضی کے مشہور عام ’’ سمبین‘‘ موبائل اپریٹنگ سسٹم کو مزید سپورٹ نہیں کرے گا۔ اور مزید موبائل فونز اب سمبین ٹیکنالوجی کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت نہیں کئے جائیں گے۔

اسکے علاوہ نوکیا نے ’’می گو‘‘ نامی موبائل اپریٹنگ سسٹم کو بھی خیر باد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نوکیا کی طرف سے آج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا گیا۔ اسکے ساتھ ساتھ نوکیا نے تمام سمبین اور می گو اپلیکیشن ڈولپرز کا شکریہ ادا کیا اور مزید اپلیکیشنز کی اشاعت سے معذرت کر لی ہے۔

ایک دہائی تک نوکیا نے ان دونوں اپریٹنگ سسٹمز کے ذریعے موبائل دنیا پر راج کیا ہے، لیکن آئی فون، اینڈرائیڈ اور ونڈوز موبائل کی آمد کے بعد نوکیا کیلئے ان پرانے اپریٹنگ سسٹم کو جاری رکھنا اور جدید ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں رہا۔

(جاری ہے)

نوکیا سمبین اور می گو

نوکیا کی گذشتہ سال مائیکروسافٹ کو فروخت کے بعد کمپنی نئے سے نئے ونڈوز موبائل فون مارکیٹ میں متعارف کروا رہی ہے۔ اسکے علاوہ نوکیا کی طرف سے اینڈرائیڈ موبائل فون بھی بہت جلد مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

نوکیاکے مطابق وہ زیادہ سے زیادہ توجہ ’’آشا‘‘ سیریز اور ونڈوز موبائل فون پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں، اور اپنے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی بہترین قیمت اور معیار کے مطابق فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-03

More Technology Articles